ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال: ممتا بنرجی کو جھٹکا، راجیو بنرجی سمیت ترنمول کانگریس کے 5 لیڈر بی جے پی میں شامل

مغربی بنگال (West Bengal) کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس (Trinamool Congress) صدر ممتا بنرجی (Mamta Banerjee) کو اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہفتہ کے روز راجیو بنرجی (Rajib Banerjee) سمیت 5 سابق ترنمول کانگریس لیڈروں نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔

  • Share this:
مغربی بنگال: ممتا بنرجی کو جھٹکا، راجیو بنرجی سمیت ترنمول کانگریس کے 5 لیڈر بی جے پی میں شامل
ممتا بنرجی کو جھٹکا، راجیو بنرجی سمیت ترنمول کانگریس کے 5 لیڈر بی جے پی میں شامل

نئی دہلی: مغربی بنگال (West Bengal) کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس (Trinamool Congress) صدر ممتا بنرجی (Mamta Banerjee) کو اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہفتہ کے روز راجیو بنرجی (Rajib Banerjee) سمیت 5 سابق ترنمول کانگریس لیڈروں نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ راجیو بنرجی نے حال ہی میں ترنمول کانگریس چھوڑ دی تھی۔ ان کے ساتھ رکن اسمبلی پربیر گھوشال اور بیشالی ڈالمیا اور ہاوڑا کے سابق میئر رتن چکرورتی ایک خصوصی طیارہ سے دہلی پہنچے اور بی جے پی کے سابق لیڈروں سے ملاقات کی۔ گھوشال اور ڈالمیا کو حال ہی میں ترنمول کانگریس سے معطل کردیا گیا تھا۔


مکل رائے اور کیلاش وجے ورگیہ بھی دہلی پہنچے


نادیا ضلع کی رانا گھاٹ مغربی اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے سابق رکن اسمبلی پارتھ سارتھی چٹوپادھیائے اور اداکار رودری نل گھوش بھی ان لیڈروں کے دہلی سفر کے دوران ان کے ساتھ تھے۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اور قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ بھی ان کے ساتھ دہلی پہنچے تھے۔ اس سے پہلے، دن میں راجیو بنرجی نے کہا تھا کہ ان کی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات چیت ہوئی ہے، جنہوں نے انہیں راجدھانی دہلی بلایا ہے۔


انہوں نے کولکاتا ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے کہا، ’ترنمول کانگریس سے میرے استعفیٰ کے بعد مجھے بی جے پی قیادت کی طرف سے فون آیا۔ امت شاہ نے مجھے دہلی آنے کو کہا تھا۔ راجیو بنرجی نے کہا تھا ’اگر مجھے ریاست کی ترقی سے متعلق یقین دہانی ملتی ہے تو میں پارٹی میں شامل ہوجاوں گا۔ انہوں نے مجھ سے پانچ دیگر اہم شخصیات کو بھی اپنے ساتھ چلنے کی اطلاع دینے کی گزارش کی، جو بہتر طریقے سے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں’۔ بی جے پی میں ان کے ممکنہ کردار سے متعلق پوچھے جانے پر راجیو بنرجی نے کہا کہ یہ پارٹی کو طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا، ’میں عوام کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں، اس لئے مجھے جو ذمہ داری دی جائے گی، میں اسے قبول کروں گا’۔ اداکار رودرنل گھوش نے کہا کہ وہ لوگوں کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور مستقبل میں ریاست میں ایک اہم کردار نبھانا چاہتے ہیں۔ وہیں، گھوشال نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 30, 2021 10:55 PM IST