உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس ترجمان راجیو تیاگی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

    کانگریس ترجمان راجیو تیاگی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

    کانگریس ترجمان راجیو تیاگی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

    Rajiv Tyagi passes away : کانگریس ترجمان راجیو تیاگی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ابتدائی رپورٹس میں ان کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی جارہی ہے ۔ ان کی اچانک موت سے کئی لوگ حیران ہیں ۔

    • Share this:
      کانگریس ترجمان راجیو تیاگی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ابتدائی رپورٹس میں ان کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی جارہی ہے ۔ راجیو تیاگی اپنی بے باکی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہتے تھے ۔ ان کی اچانک موت سے کئی لوگ حیران ہیں ۔ موت سے کچھ وقت قبل ہی انہوں نے ایک ٹی وی چینل پر شام پانچ بجے ایک بحث میں موجود رہنے کی جانکاری اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کی تھی ۔ وہ ایک ٹی وی بحث میں حصہ لے رہے تھے ، تبھی اچانک ان کی طبیعت خراب ہونے لگی ۔ انہیں غازی آباد کے یشودہ اسپتال لے جایا گیا ، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا ۔

      انتقال کے بعد راجیو تیاگی کا ٹویٹر انٹرو بھی لوگوں کے درمیان موضوع بحث بنا ہوا ہے ، جس میں انہوں نے لکھا تھا : کبیرا جب ہم پیدا ہوئے ، جگ ہنسے ہم روئے ، ایسی کرنی کر چلو ، ہم ہنسے جگ روئے ۔ راجیو تیاگی کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے قریبی مانے جاتے تھے ۔ پرینکا گاندھی نے راجیو تیاگی کو گزشتہ سال یو پی کا میڈیا انچارج مقرر کیا تھا ۔ مہاراشٹر میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران میڈیا سے متعلق جانکاری کی بھی ذمہ داری انہیں ہی دی گئی تھی ۔





      راجیو تیاگی کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے ایک دیگر ترجمان جے ویر شیرگل نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میرے دوست اور ساتھی کے اچانک موت کی خبر سن کر سکتے میں ہوں ۔ میں نے اپنے کنبہ کا رکن ، ایک دوست اور ایک اچھا انسان کھودیا ۔ یہ ابھی جانے کی عمر نہیں تھی ۔ غلام نبی آزاد ، راجیو شکلا سمیت کئی کانگریسی لیڈران نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: