உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان کے باڑمیر میں ملک کی پہلی ایمرجنسی ہوائی پٹی کا افتتاح، راج ناتھ سنگھ کا خطاب

    Youtube Video

    یہ ہوائی پٹی ایمرجنسی لینڈنگ کی سہولت کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس پر آج سخوئی اور جیگوار طیاروں نے ٹچ ٹاؤن کیا ۔ ایک سخوئی طیارے کو ہوائی پٹی پر پارک کیا گیا۔آسمان پر منڈلاتے ہوئے ہرکیولس ، جیگوار اور سخوئی طیاروں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان وزیر دفاع نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      راجستھان میں پاکستان کی سرحد سے 40 کلومیٹر پہلے قومی شاہراہ پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سڑک،ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور آرمی چیف نے آج ہرکیولس طیارے سے اترکر نئی تاریخ رقم کی۔اسٹریٹجک لحاظ سے اہم اس قومی شاہراہ کو نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے تعمیر کیا ہے۔ اس کے تحت باکاسر گاؤں کے قریب 39.95 کروڑ روپے کی لاگت سےایئر اسٹرائک بنائی گئی ہے۔


      مرکزی وزرا نے دہلی سے پرواز بھری تھی اور وہ جالور ضلع کے اڈگاؤں میں بنی ایمرجنسی ہائی وے پٹی پر اترے تھے۔ یہ ہوائی پٹی ایمرجنسی لینڈنگ کی سہولت کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس پر آج سخوئی اور جیگوار طیاروں نے ٹچ ٹاؤن کیا ۔ ایک سخوئی طیارے کو ہوائی پٹی پر پارک کیا گیا۔آسمان پر منڈلاتے ہوئے ہرکیولس ، جیگوار اور سخوئی طیاروں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان وزیر دفاع نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔


      افتتاحی تقریب کے دوران وزیر دفاع نے کہا ، "آج ہمارا ملک اپنی آزادی کا 'امرت مہوتسو' منا رہا ہے۔ 1971 کی فتح کا 'سنہری سال' منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقام جہاں طیارے اتارے گئے ہیں ،جہاں اب ہم سب موجود ہیں، خود 1971 کی فتح کا گواہ رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں ، اس ہنگامی لینڈنگ فیلڈ کی تعمیر ذہن میں جوش بھی پیدا کرتی ہے ، اور حفاظت کے لیے اعتماد بھی۔ اس لیے آج کا دن ہم سب کے لیے ایک خاص دن ہے۔

      کوورنا بحران کے باوجود 3 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر صرف 19 ماہ میں مکمل


      انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سرحد سے صرف چند قدم پہلے یہ میدان بنا کر آپ نے ثابت کر دیا کہ ہم ہندوستان کی سلامتی کے لیے کتنے تیار ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ کورونا بحران کے دوران یہ 3 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر صرف 19 ماہ میں مکمل کی گئی ہے۔


      دوسری جانب ، مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا کہ جب بھی کوئی آؤٹ آف دی باکس آئیڈیا تجویز کیا جاتا ہے ، خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ وزارت دفاع اور فضائیہ کا تعاون حاصل کرنے پر خوشی ہے جس کی وجہ سے 3 کلومیٹر طویل روڈ و ہوائی پٹی کا کامیاب آغاز ہوا۔ ساتھ ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ ہنگامی لینڈنگ فیلڈ اور تین ہیلی پیڈ نہ صرف جنگ کے وقت بلکہ کسی قدرتی آفت کے دوران بچاؤ اور امدادی کاموں کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوں گے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: