انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ:پاکستان کواپنے گریباں میں جھانکنا چاہئے:راجناتھ سنگھ

راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو نصیحت بھی کی ہے کہ اسے اپنے گریباں میں جھانکنا چاہئے اور اپنے یہاں ہونے والی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔

Sep 15, 2019 03:51 PM IST | Updated on: Sep 15, 2019 04:19 PM IST
انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ:پاکستان کواپنے گریباں میں جھانکنا چاہئے:راجناتھ سنگھ

انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ:پاکستان کواپنے گریباں میں جھانکنا چاہئے:راجناتھ سنگھ

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں بے وجہ کا راگ الاپنے والے پاکستان کو کرار جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ تقسیم کے بعد وہاں گئے لوگوں کا استحصال کررہا ہے جبکہ ہندوستان میں اقلیتی طبقہ محفوظ تھا ،ہے اور آگے بھی رہےگا۔

Loading...

راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو نصیحت بھی کی ہے کہ اسے اپنے گریباں میں جھانکنا چاہئے اور اپنے یہاں ہونے والی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔اتوار کی صبح سلسلے وار ٹویٹ میں انہوں نے لکھا،’’جس پاکستان میں سارے اقلیتی طبقے اپنے تحفظ کے لئے فکرمند رہتے ہیں ،اس کے منہ سے انسانی حقوق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔  

دفعہ 370کی ختم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کو وہ ہضم نہیں کرپارہا ہے اورا س نے اقوام متحدہ کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ہندوستان میں سبھی مذہب کے لوگ پرامن طریقےسے ایک دوسرے سے مل جل کر رہے ہیں،یہ بات پاکستان کو راس نہیں آتی۔اقلیتی طبقہ بھی یہاں خودکو محفوظ محسوس کرتا ہے۔اقلیتی طبقہ یہاں ہمیشہ محفوظ تھا ،ہے اورآگے بھی رہےگا۔‘‘

Loading...