ہوم » نیوز » وطن نامہ

فوجیوں کی شہادت: راجناتھ سنگھ نےکہا-ملک بہادر شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں غیر معمولی جرات کا ثبوت دیا اور ملک کی خدمت میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ ہم ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 03, 2020 09:54 PM IST
  • Share this:
فوجیوں کی شہادت: راجناتھ سنگھ نےکہا-ملک بہادر شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک بہادر شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ تصویر: اے پی/ فائل فوٹو

نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نےجموں وکشمیر کے هندواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں شہید ہونے والے فوج کے جوانوں اورایک پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ سارا ملک ان بہادر شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اوران کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’هندواڑہ میں ہمارے بہادر جوانوں اور ایک پولیس اہلکارکی موت انتہائی المناک اور دردناک ہے۔


وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں غیر معمولی جرات کا ثبوت دیا اور ملک کی خدمت میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ ہم ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں ایک اور ٹوئٹ میں لکھا’’میری تعزیت شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے. ملک ان بہادر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔ ہفتہ کودیررات دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کا ایک کرنل، ایک میجراوردو جوان اور جموں کشمیر پولیس کا ایک سب انسپکٹر شہید ہو گئے تھے۔ اس تصادم میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔


جموں وکشمیر کے ہندواڑہ میں ہندوستانی فوج نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا اور دو خونخوار دہشت گردوں کو مار گرایا۔ ان میں سے ایک ہی شناخت لشکر طیبہ کے ٹاپ کمانڈر حیدر کے طور پر ہوئی ہے۔ ہندواڑہ میں ہوئے انکاونٹر میں ہندوستانی فوج کے 21 قومی رائفلس کے کمانڈنگ آفیسر کرنل آشوتوش شرما، میجر انوج سود، نائک راجیش اور لانس نائک دنیش اور جموں وکشمیر پولیس کے سب انسپکٹر شکیل قاضی شہید ہوگئے۔ اس انکاونٹر میں شہید ہوئے ہندوستانی فوج کے جوانوں نے اپنی بہادری کے ساتھ سوجھ بوجھ کی ایک شاندار مثال پیش کی۔

کرنل اور میجر سمیت 5 جوان شہید

چنجمولہ علاقے میں دیر رات تک چلی دہشت گردوں کی مڈبھیڑ میں ایک کرنل، ایک میجر، دو فوج کے جوان اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں کرنل آشوتوش، میجر انوج، پولیس سب انسپکٹر شکیل قاضی، ایک لانس نائک اور رائیفل مین شامل ہیں۔ کرنل آشوتوش شرما نے دہشت گردوں کے خلاف کئی آپریشن کو کامیابی سے ختم کیا ہے، لیکن اس انکاونٹر میں ان کی جان چلی گئی۔ وہیں دوسری جانب جموں وکشمیر میں ہفتہ کے روز ہوئے دہشت گردانہ انکاونٹر  میں لشکرطیبہ کےٹاپ کمانڈر حیدر کے مارے جانے کی خبر ہے۔ حیدر کا مارا جانا فوج کے لئے بڑی کامیابی تسلیم کی جارہی ہے۔ حالانکہ اس مڈبھیڑ میں پانچ فوجیوں کے شہید ہونے کی خبر نے ملک کو ایک بار پھر جھکجھور کر رکھ دیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے بتایا کہ ہندواڑہ انکاونٹر میں لشکر کمانڈر ’حیدر’ کو مار گرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے مڈبھیڑ کے دو دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔ ان دونوں دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ان میں سے ایک دہشت گرد لشکر کا ٹاپ کمانڈر تھا۔ حیدر کے مارے جانے سے لشکر طیبہ کو کافی نقصان ہوا ہے۔
First published: May 03, 2020 09:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading