ہوم » نیوز » وطن نامہ

راجناتھ سنگھ اورجموں وکشمیرکے گورنرنے پیش کی شہیدوں کوخراج عقیدت، پاکستانی ہائی کمشنرسے سخت کارروائی کا مطالبہ

راجناتھ سنگھ اورجموں وکشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے شہید سی آرپی ایف جوانوں کو کندھا دیا۔ شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سی آرپی ایف کیمپ میں 'ویرجوان امررہے' کے نعرے گونجے۔

  • Share this:
راجناتھ سنگھ اورجموں وکشمیرکے گورنرنے پیش کی شہیدوں کوخراج عقیدت، پاکستانی ہائی کمشنرسے سخت کارروائی کا مطالبہ
شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ اور گورنر ستیہ پال ملک۔

مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ، جموں وکشمیر کے گورنرستیہ پال ملک اورفوج کے شمالی چیف لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ نے پلوامہ حملے میں شہید ہوئے سی آرپی ایف جوانوں کو بڈگام میں خراج عقیدت پیش کی۔ راجناتھ سنگھ اس سے قبل سری نگرپہنچے۔ ان کے ہمراہ داخلہ سکریٹری راجیوگوبا بھی موجود تھے، جس جگہ پردہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔


خارجہ سکریٹری گوکھلے نے جمعہ کوپاکستان کے ہائی کمشنرسہیل محمود کو طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق خارجہ سکریٹری نے سہیل محمود سے کہا کہ پاکستان کو جیش محمد کے خلاف فوری اورقابل اعتماد کارروائی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردانہ تنظیم اوردہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث لوگں پرنکیل کسنی ہوگی۔


وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اورجموں وکشمیرکے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نےشہید سی آرپی ایف جوانوں کوکندھا دیا۔ شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرنےکے بعد سی آرپی ایف کیمپ میں 'ویرجوان امررہے' کے نعرے گونجے۔








اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے کہا  کہ پلوامہ جیسے حملوں کا پورا ملک ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔ میں سبھی شہید جوانوں کی آتما کو خراج پیش کرتے ہوئے ملک کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ان کے خوابوں کوپورا کرنے کے لئے ہم اپنی زندگی کا لمحہ لمحہ صرف کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارے سیکورٹی اہلکاروں کومکمل آزادی دے دی گئی ہے، میں دہشت گرد تنظیموں اوران کے سرپرستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بہت بڑی غلطی کرچکے ہیں، اس حملے کے جوگنہگارہیں، انہیں اس کی سزا ضرورملے گی'۔



جموں وکشمیرکے پلوامہ ضلع میں سی آرپی ایف پرہوئے بڑے دہشت گردانہ حملے پرسابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی ہمارے جوانوں اوران کے اہل خانہ کے ساتھ پوری طرح سے کھڑی ہے۔ ہم قوم کومتحد رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ آج سوگ کا دن ہے۔ ہمارے ملک نے تقریباً 40 جوانوں کوکھودیا ہے اورہمارا سب سے بڑا فرض ہے کہ ہم ان کے اہل خانہ کو بتائیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ہم کبھی بھی دہشت گردانہ طاقتوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

کانگریس صدرراہل گاندھی نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ کیا ہے، ان کو یہ نہیں لگنا چاہئے کہ وہ اس ملک کو تھوڑی سی بھی چوٹ پہنچا سکتے ہیں۔ ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ ملک ان چیزوں کو بھولتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کو تقسیم کرنے اورتوڑنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن ہم متحد ہیں اورمتحد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پردہشت گردانہ حملہ ملک کی آتما پرحملہ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پورا اپوزیشن اورملک حکومت کے ساتھ ہے۔ پلوامہ کا دہشت گردانہ حملہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اس ملک کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا۔
First published: Feb 15, 2019 03:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading