உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    China کو ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے نہیں دیا، دشمنوں کو کرارا جواب دیا جائے گا: راجناتھ سنگھ

    China کو ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے نہیں دیا، دشمنوں کو کرارا جواب دیا جائے گا: راجناتھ سنگھ ۔ فائل فوٹو ۔

    China کو ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے نہیں دیا، دشمنوں کو کرارا جواب دیا جائے گا: راجناتھ سنگھ ۔ فائل فوٹو ۔

    Rajnath Singh News:وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان نے چین کو اپنے علاقہ میں داخل نہیں ہونے دیا اور سیاسی پارٹیوں کو ملک کی سیکورٹی سے وابستہ معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان نے چین کو اپنے علاقہ میں داخل نہیں ہونے دیا اور سیاسی پارٹیوں کو ملک کی سیکورٹی سے وابستہ معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کہا جائے، ملک نے اپنی سرزمین پر قبضہ کرنے نہیں دیا۔ سنگھ نے کہا کہ حکومت نے ہندوستان کے لوگوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی ہے اور جو بھی ملک کے امن اور ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا، اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں بہت سے واقعات ہوئے، جنہیں ہم صرف دو تین لوگ ہی جانتے ہیں۔ میں ان کی تفصیلات نہیں بتا سکتا، لیکن ہم نے انہیں اپنے علاقے میں دراندازی کرنے نہیں دی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سلمان رشدی پر حملہ کو لے کر وزیر خارجہ نے کہا: اس واقعہ پر پوری دنیا نے غور کیا


      سنگھ نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ان امور پر سیاست نہ کریں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مسلح افواج کو جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے اور وہ مستقبل کے تمام خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ ڈیفینس پروڈکشن میں خود کفیل ہونے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے دیسی ہتھیاروں کی تیاری کے لئے کئی اصلاحات کی ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سری نگر میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسیز پر پھینکا گرینیڈ، ایک جوان زخمی


      راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے ہندوستان دنیا کے ٹاپ 25 ڈیفنس ایکسپورٹرس میں جگہ پانے کیلئے چھلانگ لگا چکا ہے ۔ اس دہائی کے اختتام تک ہندوستان نہ صرف اپنے لئے دفاعی سازوسامان بنائے گا بلکہ دوست ممالک کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا ۔

      وزیر خارجہ راجناتھ سنگھ مغل دور کے راجپوت جرنیل ویر درگاداس راٹھور کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ راجپوت جرنیل کی 385 ویں جینتی پر جودھ پور کے سلواں کلاں گاؤں میں راٹھور کے مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ سیاسی لیڈروں کے قول و فعل میں فرق ہوتا ہے، لیکن بی جے پی جو کہتی ہے وہ کرتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: