راجناتھ سنگھ نے کہا- ہر چیلنج کا معقول جواب دینے کے لئے ہندوستانی بحریہ کی تیاریوں پر مکمل بھروسہ
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بحریہ کے اعلی کمانڈروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران، بحریہ نے اپنے وطن کے باشندوں کو گھر پہنچانے کے لئے سب سے بڑی مہم 'آپریشن سمندر سیو' چلا کر قوم کے مفادات کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 19, 2020 10:21 PM IST

ہندوستانی بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار: راجناتھ سنگھ
نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اگر ضرورت پڑنے پر وہ اپنے سمندری بحری جہاز اور ہوائی جہاز کو کارروائی کے لئے فوری طورپر تعینات کرسکتی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے یہاں بحریہ کے اعلی کمانڈروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران، بحریہ نے اپنے وطن کے باشندوں کو گھر پہنچانے کے لئے سب سے بڑی مہم 'آپریشن سمندر سیو' چلا کر قوم کے مفادات کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا۔
بحریہ نے کورونا وائرس کے چیلنج اور بحران کی منفی صورتحال کے باوجود ہمسایہ ممالک سے 4000 افراد کو اپنے کے اہل خانہ کے پاس واپس لایا۔ اس کے علاوہ مشن ساگر کے تحت مالدیپ، موریشس اور مڈگاسکر جیسے ممالک کو بھی طبی امداد پہنچائی گئی۔ بحریہ کے ذریعہ کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قرنطینہ مراکز بھی کامیابی سے چلائے گئے۔
چین سے ملنے والے ہر چیلنج پر تبادلہ خیال
نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔