ہوم » نیوز » وطن نامہ

ایئر اسٹرائک سے پاکستان پریشان لیکن یہاں کے کچھ لیڈر بھی صدمے میں: راجناتھ سنگھ

  • Share this:
ایئر اسٹرائک سے پاکستان پریشان لیکن یہاں کے کچھ لیڈر بھی صدمے میں: راجناتھ سنگھ

پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی ایئر اسٹرائک کے بعد پورے ملک میں جوانوں کے شوریہ کو سلام کیا جارہا ہے۔ حالانکہ اس درمیان اپوزیشن کے کچھ لیڈران نے ایئر اسٹرائک کو لیکر سوال کئے ہیں۔ اس معاملے پر نیوز18 کو دئے انٹرویو میں راجناتھ سنگھ نے کہا یہ بہت ہی بدقسمتی ہے جب کسی کے ذریعے پوچھا جاتا ہے کہ ایئر اسٹرائک میں کتنے لوگ مارے گئے۔ ایسا پوچھا جانا چاہئے ۔ جب کوئی ایسے سوال پوچھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ہماری فوج اور ان کے شوریہ پر سوالیہ نشان لگانے کی کوشش کر رہا ہے'۔


راجناتھ سنگھ نے کہا 'یہ ظاہر ہے کی ایئر اسٹرائک ہوئی، اس کی وجہ سے پاکستان پریشان ہوا۔ وہ صدمے میں ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ اس حقیقت کو سمجھتے ہوئے بھی لوگ ایسے سوال اٹھا رہے ہیں؟ ہندستان میں رہنے والے کچھ لوگ یا سیاسی پارٹی کے کچھ لیڈران کیوں صدمے میں ہیں؟ پاکستان صدمے میں ہو تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن ہندستان میں رہنے واے لیڈران کا صدمے میں رہنا سمجھ میں نہیں آتا ہے'۔


راجناتھ سنگھ نے کہا، 'ہم سرجیکل اسٹرائک کی مارکیٹنگ نہیں کر رہے ہیں۔ ہاں لیکن یہ سچ ہے کہ ہم نے ایئر  فورس کے جوانوں کے شوریہ کی تعریف کی۔ کیا یہ نہیں کیا جاناچاہئے؟ ہمیں فخر محسوس ہواہے'۔

First published: Mar 16, 2019 10:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading