ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجناتھ سنگھ نے اشاروں میں چین کو دی وارننگ، کہا- ہمارے فوجی منہ توڑ جواب دینے کو تیار

Defence Update: بدھ کو مرکز کی طرف سے منظوری پانے والے 48 ہزار کروڑ روپئے کے دفاعی سودے کو لے کر راجناتھ سنگھ (Defence Minister Rajnath Singh) نے کہا، ’ہم نے ایچ اے ایل سے 83 ملکی ایل سی اے تیجس جنگی طیاروں کو ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے’۔

  • Share this:
راجناتھ سنگھ نے اشاروں میں چین کو دی وارننگ، کہا- ہمارے فوجی منہ توڑ جواب دینے کو تیار
راجناتھ سنگھ نے اشاروں میں چین کو دی وارننگ، کہا- ہمارے فوجی منہ توڑ جواب دینے کو تیار

بنگلورو: ہندوستانی حکومت میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Defence Minister Rajnath Singh) جمعرات کو آرمڈ فورس ویٹرن ڈے (Armed Forces Veterans Day) کے موقع پر بنگلورو پہنچے ہیں۔ یہاں انہوں نے پڑوسی ملک چین (China) کو اشاروں اشاروں میں سخت وارننگ دے دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی طاقت ہمارے عزت نفس پر چوٹ پہنچائے گی، تو ہماری فوج منہ توڑ جواب دے گی۔ اس دوران راجناتھ سنگھ نے سابق فوجیوں کے لئے کئی اعلانات بھی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر فوجیوں سے سماج کو ترغیب ملتی ہے۔


جمعرات کو بنگلورو واقع ہندوستانی فضائیہ نے ایچ کیو ٹریننگ کمانڈ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پروگرام کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ’ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر کوئی سپر طاقت ہمارے عزت نفس کو ٹھیک پہنچانا چاہتی ہے تو ہمارے فوجی منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہیں‘۔ راجناتھ سنگھ نے پروگرام کو خطاب کیا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا، ’ہندوستان کسی کے بھی ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن اور دوستی کا سمجھوتہ چاہتے ہیں، کیونکہ یہ ہمارے خون میں ہے۔


بدھ کو مرکز کی طرف سے منظوری پانے والے 48 ہزار کروڑ روپئے کے دفاعی سودے کو لے کر انہوں نے کہا، ’ہم نے HAL سے 83 ملکی تیجس (Tejas) جنگی طیاروں کو ایکوائر کئے جانے کو منظوری دے دی ہے’۔ حکومت نے اسے نوکریوں میں فائدہ پہنچانے والا بتایا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا، ’اس فیصلے سے ملک میں 50 ہزار سے زیادہ نوکریاں تیار ہوں گی’۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی کابینہ کمیٹی آن سیکورٹی نے اسم معاہدے پر مہر لگا دی ہے۔


پروگرام کے دوران راجناتھ سنگھ نے کہا، ’میرا ماننا ہے کہ ایک بار کوئی فوجی بنتا ہے، تو وہ ہمیشہ فوجی ہوتا ہے۔ معاشرے کو مسلح افواج کے سینئر فوجیوں سے ترغیب ملتی ہے’۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سابق فوجی معاشرے میں بڑا کردار نبھاتے ہیں۔ وہیں، انہوں نے سینئر فوجیوں کے لئے کچھ اعلانات بھی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’ہم نے لوکل فارمیشن کمانڈرس کو ذاتی اسپتالوں کو ای سی ایچ منصوبہ کے پینل میں شامل کرنے کے لئے مجاز کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 14, 2021 06:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading