چین کے دعووں کے درمیان راجناتھ سنگھ آج راجیہ سبھا میں دیں گے ایل اے سی پر بیان
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) جمعرات کو راجیہ سبھا میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے حالات سے آگاہ کرائیں گے۔ وزیر دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ راجناتھ سنگھ بتائیں گے کہ موجودہ وقت میں حالات کیسے ہیں اور دونوں فریق کے درمیان بات چیت کہاں تک پہنچی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 11, 2021 01:16 AM IST

چین کے دعووں کے درمیان راجناتھ سنگھ کل راجیہ سبھا میں دیں گے ایل اے سی پر بیان
نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) جمعرات کو راجیہ سبھا میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے حالات سے آگاہ کرائیں گے۔ وزیر دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ راجناتھ سنگھ بتائیں گے کہ موجودہ وقت کے حالات کیسے ہیں اور دونوں فریق کے درمیان بات چیت کہاں تک پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کو چین کے وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مشرقی لداخ میں پینگوگ جھیل کے شمالی اور جنوبی طرف تعینات ہندوستان اور چین کی پیشگی لائن کے فوجیوں نے بدھ سے منظم طریقے سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا۔ ہندوستانی فریق کی طرف اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ووکیان نے کہا کہ مشرقی لداخ میں پینگوگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں پر تعینات ہندوستان اور چین کے پیشگی لائن کے فوجیوں نے بدھ سے منظم طریقے سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا۔ ان کے اس بیان سے متعلق خبر چین کی سرکاری میڈیا نے شیئر کی ہے۔
بات چیت میں بنی رضا مندی کی بنیاد پر فوجیوں نے پیچھے ہٹنا شروع کیا
چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ووکیان نے ایک مختصر پریس ریلیز میں کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان کمانڈر سطح کے 9ویں دورکی بات چیت میں بنی رضامندی کے مطابق، دونوں ممالک کے مسلح افواج کی پیشگی لائن کی اکائیوں نے آج 10 فروری سے پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے منظم طریقے سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا۔