اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خفیہ ایجنسیوں کا دعویٰ، عام لوگوں پر IED اور گرینیڈ حملوں کی سازش رچ رہا پاکستان

    Youtube Video

    آج سکیورٹی فورسز اس گاؤں میں تلاشی مہم چلا رہے تھے لیکن چھپے ہوئے دہشت گردوں نے آئی ای ڈی بم سے حملہ کردیا، جس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موقع پر تعینات ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Jammu and Kashmir
    • Share this:
      Rajouri Attack: جموں و کشمیر کے راجوری میں دوسرے دن بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ پاکستان اپنی ہی چال میں پھنس گیا ہے۔ اب مایوسی کے عالم میں وہ جموں و کشمیر سمیت کچھ دوسرے شہروں میں بڑے حملے کروا سکتا ہے۔ عام لوگوں پر فائرنگ کے علاوہ وہ آئی ای ڈی، گرینیڈ دھماکے اور بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

      ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشت گردوں کے حملوں اور مڈبھیڑ میں پاک فوج کے 40 جوان اور افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد انٹیلی جنس ایجنسیوں نے الرٹ جاری کیا ہے کہ پاکستان اپنے بنے ہوئے جال میں پھنس کر اپنے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ہندوستان میں بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کی سازش رچ رہا ہے۔ پاکستانی فوج کو عوام کا ہیرو مانا جاتا ہے۔ پاکستانی فوج کے جوان اپنے ہی بنائے ہوئے دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں۔

       

      پاکستان کی مبینہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی) پاک فوج کا کہنا نہیں مان رہی ہے۔ ٹی ٹی پی افغان طالبان کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔ افغان طالبان بھی اس وقت پاک فوج کی بات کو قبول نہیں کر رہے۔ یہی نہیں افغانستان کے طالبان وزیر نے پاکستان کے وزیر خارجہ سے ملنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ ان تمام انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے کے بعد ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں نے سکیورٹی فورسز کو بھی الرٹ کردیا ہے۔

      کابل میں میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ، کئی لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ

      دہلی میں کار سے لڑکی کو گھسیٹنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج آیا سامنے


      بتا دیں کہ ڈانگری گاؤں میں آج صبح دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ گزشتہ شام دہشت گردوں نے یہاں ایک خاص برادری کے لوگوں پر فائرنگ کی تھی۔ آج سکیورٹی فورسز اس گاؤں میں تلاشی مہم چلا رہے تھے لیکن چھپے ہوئے دہشت گردوں نے آئی ای ڈی بم سے حملہ کردیا، جس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موقع پر تعینات ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: