اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجیہ سبھا کی کارروائی کورونا کی وبا کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی، اب تک کا تیسرا سب سے چھوٹا سیشن

    زرعی قوانین پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی، دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

    زرعی قوانین پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی، دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

    راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مانسون اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے قبل اپنے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ایوان کی کارروائی متعینہ مدت یکم اکتوبر سے پہلے آج ہی ملتوی کی جارہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس کی کارروائی بدھ کو مقررہ مدت سے قبل غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مانسون اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے قبل اپنے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ایوان کی کارروائی متعینہ مدت یکم اکتوبر سے پہلے آج ہی ملتوی کی جارہی ہے۔ سیشن کا آغاز 14 ستمبر کو خصوصی حفاظت اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا تھا۔

      راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نائیڈو نے کہا کہ متعینہ شیڈول کے مطابق اس اجلاس میں ایوان کی 18 میٹنگیں ہونی تھیں لیکن صرف 10 میٹنگیں ہوسکی ہیں۔ انہوں نے اجلاس کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن ایوان میں حزب اختلاف کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کا ناجائز سلوک نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 25 بل منظور ہوئے اور 6 پیش کئے گئے۔ وقفہ صفر کے دوران 92 اور خصوصی معاملات کے تحت 62 اٹھائے گئے۔ اس کے علاوہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے چین کی سرحد پر صورتحال اور وزیر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کو کورونا وبا کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

       

      اس سیشن میں کل 18 میٹنگیں ہونی تھی، لیکن صرف 10 میٹنگیں ہی ممکن ہوپائیں۔ کورونا دور میں سیشن کا انعقاد ایک چیلنج ہی تھا، لیکن اراکین پارلیمنٹ کے بیٹھنے کے لئے 6 مقام بنائے گئے اور روایت سے ہٹتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کو بھی ایوان کی کارروائی ہوئی۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے اعدادوشمار کے مطابق، اب تک کے سبھی مانسون سیشنوں میں صرف تین سیشن میں 10 یا اس سے کم میٹنگ ہوپائیں۔ 16 سیشن میں 11 سے 20 میٹنگ ہوئیں، 40 سیشن میں 21 سے 30 میٹنگ، 9 سیشن میں 39 میٹنگ اور ایک سیشن میں 40 میٹنگیں ہوئیں۔ موجودہ سیشن میں بھی 18 میٹنگیں طے تھیں، لیکن اس سیشن کو اس سے پہلے ہی ملتوی کرنا پڑا۔ ریکارڈ کے لئے بتا دیں کہ اب تک کے تمام سیشنوں میں  موجودہ 111 واں سیشن سب سے چھوٹا سیشن رہا ہے۔ 20 اگست 1979 کو ہوئے سیشن میں صرف ایک میٹنگ ہوپائی تھی کیونکہ آنجہانی چرن سنگھ نے وزیر اعظم بننے کے بعد اسی دن استعفیٰ دے دیا تھا۔ سیشن بھلے ہی چھوٹا رہا ہو، لیکن کورونا بحران کے دور میں گائڈ لائن کو لے کر ایسا نظم کیا گیا کہ اس میں شامل ہوئے اراکین پارلیمنٹ کے لئے ہمیشہ یاد گار رہے گا اور دنیا کے سامنے مثال بھی پیش کرے گا کہ بچاو کے ساتھ کورونا دور میں کام کیسے کیا جاسکتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: