உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rajya Sabha Election 2022: راجستھان میں 4 سیٹوں میں 3 پر کانگریس، ایک سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ

    راجیہ سبھا کے آج ہوگی ووٹنگ۔

    راجیہ سبھا کے آج ہوگی ووٹنگ۔

    راجیہ سبھا الیکشن میں 4 ریاستوں مہاراشٹر، کرناٹک، ہریانہ اور راجستھان کی باقی بچیں 16 سیٹون کے لئے آج ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اب نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ راجستھان میں کانگریس کے تینوں امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ بی جے پی کو ایک سیٹ پر جیت ملی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: راجیہ سبھا الیکشن میں 4 ریاستوں مہاراشٹر، کرناٹک، ہریانہ اور راجستھان کی باقی بچیں 16 سیٹون کے لئے آج ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اب نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ مہاراشٹر (6 سیٹیں)، ہریانہ (دو سیٹیں)، راجستھان (4 سیٹیں) اور کرناٹک (4 سیٹیں) چاروں ہی ریاستوں میں خالی راجیہ سبھا سیٹوں کے مقابلے اضافی امیدواروں کے میدان میں اترنے سے مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔ ان سے 4 سیٹوں پر کراس ووٹنگ اور اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت پر بحث کا بازار گرم ہے۔ راجیہ سبھا کے لئے 15 ریاستوں کی 57 سیٹوں میں سے 41 پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

      راجستھان میں 4 سیٹوں میں 3 پر کانگریس، ایک سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ

      راجستھان میں 4 سیٹوں میں سے 3 پر کانگریس کو جیت ملی ہے جبکہ ایک سیٹ بی جے پی کے نام رہی۔ راجستھان میں آزاد امیدوار سبھاش چندرا کے ذریعہ تعداد بڑھانے میں مصروف بی جے پی نے اپنے اراکین اسمبلی کو متحد رکھنے کی مضبوط تیاری کی تھی۔ حالانکہ سبھاش چندرا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ راجستھان میں کانگریس کے تینوں امیدواروں کو جیت ملی ہے جبکہ بی جے پی کے حصے میں ایک سیٹ آئی ہے۔ بی جے پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سبھاش چندرا کو جیت نہیں ملی ہے۔

      کانگریس امیدوار رندیپ سرجے والا پٹیالی سپورٹ مکل واسنک کو 42 ووٹ اور کانگریس کے تیسرے امیدوار پرمود تیواری کو 41 ووٹ ملے۔ وہیں، بی جے پی امیدوار گھنشیام تیواری کو 42 ووٹ ملے۔ کانگریس کے تینوں اور بی جے پی امیدوار گھنشیام تیواری الیکشن جیتے۔ آزاد امیدوار سبھاش چندرا کو 30 ووٹ کے ساتھ الیکشن ہار گئے۔ سبھاش چندرا بی جے پی حامی امیدوار تھے۔

      کرناٹک میں راجیہ سبھا الیکشن کے نتائج کا اعلان

      کرناٹک میں راجیہ سبھا الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بی جے پی نے تینوں سیٹوں پر جیت درج کی ہے جبکہ ایک سیٹ پر کانگریس کا قبضہ رہا ہے۔ بی جے پی سے جیت درج نے والوں میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، اداکار-لیڈر جگّیش اور لہر سنگھ سرویا ہیں۔ وہیں کانگریس سے سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش کو جیت ملی۔

      راجیہ سبھا کے لئے بی جے پی اور کانگریس نے جہاں اضافی امیدوار اتارے تھے۔ وہیں آزادار امدیوار بھی میدان میں ہیں۔ کراس ووٹنگ اور اراکین اسمبلی کی خریدو فروخت سے بچنے کے لئے دونوں جماعتوں نے خاص طور پر راجستھان اور ہریانہ میں اراکین اسمبلی کو ریزارٹ میں رکھا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: