LIVE NOW

راجیہ سبھا الیکشن 2018 : یوپی کی 10ویں سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ،کراس ووٹنگ کے بھنور میں پھنسی ایس پی۔ بی ایس پی

نئی دہلی : اگلے مہینے 10 ریاستوں میں خالی ہونے جارہی راجیہ سبھا کی 25 سیٹوں پر آج ہونے والی ووٹنگ شام پانچ بجے ختم ہو گئی ہے۔

news18urdu.com | March 23, 2018, 11:23 PM IST
facebook Twitter Linkedin
Last Updated March 23, 2018
auto-refresh

Highlights

Load More
نئی دہلی :دس ریاستوں کی 58 راجیہ سبھا سیٹوں کیلئے ہوئے انتخابات میں 27پر بی جے پی،10پر کانگریس اور 21 سیٹوں پر مقامی پارٹیوں نے جیت درج کی ہے۔راجیہ سبھا انتخابات میں یوپی کی 10ویں راجیہ سبھا سیٹ پر بی جے پی نے جیت درج کر لی ہے۔یہاں ایک سیٹ ایس پی کے نام ہوئی ہے۔وہیں 9 سیٹیں بی جے پی کو ملی ہیں۔پارلیمنٹ کے اعلی ہاؤس راجیہ سبھا میں جلد ہی 58 نئے ممبر حلف لینے والے ہیں۔ان میں سے 10ریاستوں کی 33 سیٹوں پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔جمعے کو یوپی ،کرناٹک مغربی بنگال ،چھتیس گڑھ ،تلنگانہ اور جھارکھنڈ کی 24 راجیہ سبھا سیٹ پر چناؤ اور کیرالہ کی ایک سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوئےہیں۔