ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجیہ سبھا انتخابات 2020 نتائج: جیوتی رادتیہ سندھیا اور دگ وجے سنگھ کو ملی کامیابی

ملک کی مختلف ریاستوں میں راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ جھارکھنڈ میں دو سیٹوں پر ہوئے راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج آگئے ہیں۔ آندھرا پردیش کے راجیہ سبھا انتخابات میں وائی ایس آر سی پی نے بازی ماری ہے۔ وائی ایس آرسی پی نے چاروں راجیہ سبھا سیٹ پر جیت درج کی ہے۔

  • Share this:
راجیہ سبھا انتخابات 2020 نتائج: جیوتی رادتیہ سندھیا اور دگ وجے سنگھ کو ملی کامیابی
راجیہ سبھا انتخابات 2020 کے نتائج: جیوتی رادتیہ سندھیا اور دگ وجے سنگھ کو ملی کامیابی

نئی دہلی: ملک کی مختلف ریاستوں میں راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو دو سیٹوں پر جیت ملی ہے جبکہ ایک سیٹ پر کانگریس کو جیت ملی ہے۔ وہیں راجستھان راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس نے دو سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے جبکہ یہاں بی جے پی کو صرف ایک سیٹ پر کامیابی مل سکی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے جیوتی رادتیہ سندھیا اور سمر سنگھ سولنکی نے جیت حاصل کی ہے جبکہ کانگریس کے دگ وجے سنگھ کو کامیابی ملی ہے۔ کانگریس کے دوسرے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہیں راجستھان میں کانگریس کے کے سی وینو گوپال اور نیرج ڈانگی الیکشن جیت گئے ہیں وہیں بی جے پی کے راجیندر گہلوت نے جیت درج کی ہے۔


وہیں دوسری جانب گجرات میں ہونے والے 4 نشستوں کے نتائج ابھی آنا باقی ہے۔ گجرات میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لئے ووٹوں کی گنتی میں تاخیر ہو رہی ہے کیونکہ کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن مختلف بنیادوں پر بی جے پی کے دو ووٹوں کو کالعدم کردے۔ کانگریس نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کیسریسنگھ سولنکی اور بھوپندرسنگھ کے ذریعہ ڈالے گئے ووٹوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم کانگریس کے اس مطالبے کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔




آندھرا پردیش کے راجیہ سبھا انتخابات میں وائی ایس آر سی پی نے بازی ماری ہے۔ وائی ایس آرسی پی نے چاروں راجیہ سبھا سیٹ پر جیت درج کی ہے۔ اس کے امیدوار پلی سبھاش چندر بوس، موپی دیوی وینکٹ رمنا، اللا ایودھیا رام ریڈی اور پریمل نٹوانی راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ میگھالیہ میں واحد راجیہ سبھا سیٹ پر ہوئے الیکشن میں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے امیدوار ڈبلیو آر کھرلکھی نے جیت درج کی۔ وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’نیشنل پیپلز پارٹی کو اپنی حمایت دینے کے لئے میں ایم ڈی اے کے سبھی اتحادیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

راجیہ سبھا انتخابات 2020: مختلف صوبوں کی 19 نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ فائل فوٹو
راجیہ سبھا انتخابات 2020: مختلف صوبوں کی 19 نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ فائل فوٹو


جھارکھنڈ میں دو سیٹوں پر ہوئے راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج آگئے ہیں۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور بی جے پی نے ایک ایک سیٹ پر جیت درج کی ہے۔ جے ایم ایم کے صدر اور امیدوار شیبو سورین کے حق میں 30 ووٹ پڑے جبکہ بی جے پی امیدوار دیپک پرکاش کو 31 ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوار کو 18 ووٹوں کے ساتھ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 



گجرات، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان قریبی مقابلہ ہونے سے زبردست ٹکر ہوئی ہے۔ منی پور میں برسراقتدار اتحاد کے 9 اراکین کے استعفیٰ کی وجہ سے وہاں بھی الیکشن دلچسپ ہوا۔ مختلف ریاستوں میں راجیہ سبھا کے لئے خالی ہوئی 19 نشستوں پر آج ووٹنگ ہوئی ہے، آج ہونے والی ووٹنگ میں 19 سیٹوں میں سے 8 پر سخت ٹکر کی امید ہے۔ اس وقت راجیہ سبھا میں بی جے پی کے پاس 75 اور کانگریس کے پاس 39 سیٹیں ہیں۔ مختلف ریاستوں میں جن 19 سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، ان میں آندھرا پردیش اور گجرات میں 4-4، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں 3-3۔ جھارکھنڈ میں دو اور منی پور، میگھالیہ اور میزورم میں ایک ایک سیٹ ہیں۔
First published: Jun 19, 2020 07:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading