ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بجٹ سیشن 21-2020 راجیہ سبھا کی کارروائی 8 مارچ تک ملتوی

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے کے اختتام پر آج راجیہ سبھا کی کارروائی 8 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ پر بحث کا جواب دیئے جانے کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کاروائی 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔

  • Share this:
بجٹ سیشن 21-2020 راجیہ سبھا کی کارروائی 8 مارچ تک ملتوی
بجٹ سیشن 21-2020 راجیہ سبھا کی کاروائی 8 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے کے اختتام پر آج راجیہ سبھا کی کارروائی 8 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ پر بحث کا جواب دیئے جانے کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کاروائی 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔

بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 29 جنوری کو صدر کے دونوں ایوانوں میں تقریر کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ دوسرا مرحلہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک جاری رہے گا۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس دوران 11 نشستیں ہوئیں اور صدر کی تقریر پر بحث کے ساتھ ساتھ عام بجٹ پر بھی بحث ہوئی۔ ایوان نے اس دوران تین اہم بل بھی پاس کئے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیلڈ غلام نبی آزاد سمیت چار اراکین کو ان کی مدت کار مکمل ہونے پر الوداعیہ بھی دی گئی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 12, 2021 07:03 PM IST