உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    News18 India chaupal: آج پھر سجے گا اسٹیج، ہر علاقے کے قدآور شخصیات پیش کریں گے اپنے خیال

    آج ’چوپال‘ میں کئی قدآور شخصیات شرکت کریں گی۔

    آج ’چوپال‘ میں کئی قدآور شخصیات شرکت کریں گی۔

    نیوز18 انڈیا ’چوپال‘ (news18india Chaupal) پروگرام میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت (Rakesh Tikait) سمیت فلم ایکٹرس آیوشمان کھرانہ (Ayushmann Khurrana) اور وانی کپور (Vaani Kapoor) بھی آج پروگرام میں شامل ہوں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: نیوز18 انڈیا ’چوپال‘ (news18india Chaupal) پروگرام کی شروعات بدھ کو ہوگئی ہے۔ آج پھر اس پروگرام میں اسٹیج سجے گا جس میں ملک کی سیاست سے لے کر دیگر شعبوں کے قدآور شخصیات اپنے خیالات شیئر کریں گے۔ سینٹرل منسٹر اور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اسٹیج پر شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ کسان لیڈر راکیش ٹکیت (Rakesh Tikait) سمیت فلم ایکٹرس آیوشمان کھرانہ (Ayushmann Khurrana) اور وانی کپور (Vaani Kapoor) بھی آج پروگرام میں شامل ہوں گے۔
      اس سے پہلے بدھ کو مرکزی وزیر نتن گڈکری، بھوپیندر یادو نے مختلف ایشوز پر اپنی رائے عوام کے سامنے رکھی۔ ساتھ ہی سینئر کانگریس لیڈر رندیپ سندھ سورجے والا نے بتایا کہ کانگریس کی واپسی اُترپردیش سے ہوگی۔ وہیں دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے یوپی، پنجاب ، گوا سمیت تمام مدعوں پر بات چیت کی۔ ایکٹر کارتک آرین نے ’سینما کا شہزادہ‘ سیشن میں اپنے کرئیر اور سینما کے پہلوئوں پر بات چیت کی۔
      آج کے پروگرام
      - صبح  11:25 بجے سے نیوز18 چوپال پروگرام کی شروعات ہوگی۔ اس سیشن میں مرکزی وزیر و اترپردیش اسمبلی الیکشن کے انچارج دھرمیندر پردھان یوپی کی سیاست پر اپنی بات رکھیں گے۔


      - صبح 11:25 بجے 11:55 بجے تک ملک کا موڈ کیا ہے؟ سیشن میں بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کے سوشل میڈیا سربراہ روہن گپتا کئی اہم مدعوں پر بات کریں گے۔
      -صبح 11:55 بجے سے دوپہر 12:20 تک چلنے والے سیشن میں کانگریس کا کرم ویر میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اپنی بات رکھیں گے۔
      -دوپہر 12:20 سے 12:35 بجے تک چلنے والے بین الاقوامی ’نواب‘ سیشن میں فلمی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنا چکے فلم ایکٹر نواز الدین صدیقی سے بات ہوگی۔
      -دوپہر 12:35 بجے سے 12:55 تک چلنے والے شمال مشرق کا چانکیہ! سیشن میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما اپنی بات رکھیں گے۔
      - دوپہر 12:55 بجے سے 01:15 بجے تک ملک کی ’جل شکتی‘ سیشن میں بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کئی اہم مدعوں پر بات چیت کریں گے۔
      - دوپہر 01:45 سے 02:05 بجے تک چلنے والے بھارت بدل رہا ہے! سیشن میں مرکزی ریلوے وزیر اشونی ویشنو اہم مدعوں پر بات چیت کریں گے۔
      - 03:00 بجے سے 03:20 بجے تک ہر ویلے کا دن آتا ہے۔ دھرمیندر، کرن دیول اور مونی رائے سے بات ہوگی۔
      - 03:20 بجے سے 03:40 بجے تک چلنے والے پائلٹ کی اُڑان ابھی باقی ہے؟ سیشن میں کانگریس لیڈر سچن پائلٹ اپنی بات رکھیں گے۔
      - 03:40 بجے سے 04:05 بجے تک چلنے والے ہریانہ کا لال کون؟ سیشن میں ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر ملک کے کئی اہم مدعوں پر اپنی بات رکھیں گے۔
      - شام 04:05 بجے سے 04:25 بجے تک چلنے والے سیشن دیش کی اُڑان میں مرکزی شہری ہوابازی وزیر جیوترادتیہ سندھیا اپنی بات رکھیں گے۔
      - شام 04:25 بجے سے 04:50 بجے تک چلنے والے کرناٹک کا ’کمل‘ ویر سیشن میں کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسواراج بوممئی کئی اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کریں گے۔
      - شام 05:40 بجے سے شام 06:00 بجے تک چلنے والے کیسا ہے نیا کشمیر؟ سیشن میں جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا اپنی بات رکھیں گے۔
      - شام 06:00 بجے سے 06:30 بجے تک چلنے والے سیشن ہندو بنا ہندوتوا کیوں؟ میں کانگریس لیڈر کنہیا کمار بنام بی جے پی لیڈر رام کدم چرچا کریں گے۔
      - شام 6:30 بجے سے شام 06:55 بجے تک چلنے والے سیشن آندولن یا سیاست؟ میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت کسان آندولن اور کسانوں سے جڑے مدعوں پر اپنی بات رکھیں گے۔- شام 06:55 بجے سے شام 07:25 بجے تک چلنے والے سیشن امیٹھی کی دیدی میں مرکزی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی کئی اہم ایشوز پر بات چیت کریں گی۔
      - شام 07:25 سے شام 07:55 بجے تک چلنے والے ہندوتوا سے تکلیف کیوں؟ سیشن میں کانگریس لیڈر سلمان خورشید اپنی بات رکھیں گے۔
      - رات 08:00 بجے سے رات 08:45 بجے تک چلنےوالے سیشن، اب کی بار، پھر یوگی سرکار؟ میں اُترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آئندہ اسمبلی الیکشن اور یوپی کی ترقی پر اپنی بات رکھیں گے۔

      - رات 08:45 سے رات 09:10 بجے تک بی جے پی کا ’کامیاب دور‘ سیشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا چوپال پروگرام میں اپنی بات رکھیں گے۔
      - رات 09:10 سے رات 09:30 بجے تک چلنے والے سیشن ’چنڈی گڑھ کرے عاشقی‘ میں فلم ایکٹر آیوشمان کھرانہ اور وانی کپور سے بات ہوگی۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: