உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راکیش ٹکیٹ کو بھارتیہ کسان یونین سے نکالا گیا، نریش ٹکیٹ سے چھن گیا صدر کا عہدہ

    راکیش ٹکیٹ کو بھارتیہ کسان یونین سے نکالا گیا

    راکیش ٹکیٹ کو بھارتیہ کسان یونین سے نکالا گیا

    بھارتیہ کسان یونین سے متعلق بڑی خبر آرہی ہے۔ یہاں کسان آندولن کا اہم چہرہ رہے راکیش ٹکیٹ کو بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ وہیں ان کے بھائی نریش ٹکیٹ کو بھی صدر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ راجیش چوہان کو صدر بنایا گیا ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: بھارتیہ کسان یونین سے متعلق بڑی خبر آرہی ہے۔ یہاں کسان آندولن کا اہم چہرہ رہے راکیش ٹکیٹ کو بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ وہیں ان کے بھائی نریش ٹکیٹ کو بھی صدر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ راجیش چوہان کو صدر بنایا گیا ہے۔

      بھارتیہ کسان یونین کے بانی آنجہانی چودھری مہندر سنگھ ٹکیٹ کی برسی کے موقع پر اتوار 15 مئی کو لکھنو واقع گنا کسان سنستھان میں بی کے یو لیڈروں کی بڑی میٹنگ ہوئی، جس میں ٹیٹ برادران کے خلاف یہ فیصلہ لیا گیا۔ ٹکیٹ فیملی کے خلاف کسانوں میں ابھری اس ناراضگی کے بعد بھارتیہ کسان یونین میں دو گروپ کے اشارے ہیں۔

      دراصل بھارتیہ کسان یونین کے کئی اراکین تنظیم کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ کی سرگرمیوں سے متعلق ناراض نظر آئے۔ ان کسان لیڈران کا الزام ہے کہ راکیش ٹکیٹ نے اپنے سیاسی بیانات اور سرگرمیوں سے ان کی غیر سیاسی تنظیم کو سیاسی شکل دے دی۔

      ناراض کسان لیڈروں کی قیادت کر رہے بھارتیہ کسان یونین کے نائب صدر ہرنام سنگھ ورما کی رہائش گاہ پر راکیش ٹکیٹ تنظیم کے ناراض لیڈروں کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ حالانکہ اس میں کامیابی نہیں ملنے پر وہ واپس مظفر نگر لوٹ گئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: