ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام للا کےلئےمسلم خواتین نے ہاتھوں سے تیارکی راکھی، رکشا بندھن کے لئے ایودھیا بھیجی جائےگی راکھی

مسلم راشٹریہ منچ کی مقامی ذمہ دار شاہین پرویز کی قیادت میں مسلم خواتین نے اپنے ہاتھوں سے خاص راکھی تیار کی ہے، جو ریشمی دھاگوں اور موتیوں سے تیارکرکے چمکیلے ستاروں اور گوٹوں سےسجائی گئی ہے۔ 5 اگست کو ایودھیا میں بھومی پوجن سے پہلے 3 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر رام للا کے لئے یہ راکھی بھیجی جارہی ہے۔

  • Share this:
رام للا کےلئےمسلم خواتین نے ہاتھوں سے تیارکی راکھی، رکشا بندھن کے لئے ایودھیا بھیجی جائےگی راکھی
رام للا کےلئےمسلم خواتین نے ہاتھوں سے تیارکی راکھی، رکشا بندھن کے لئے ایودھیا بھیجی جائےگی راکھی

میرٹھ: مسلم راشٹریہ منچ سے وابستہ میرٹھ کی خواتین نے رکشا بندھن کے موقع کو خاص بنانے اور آپسی فرقہ وارانہ اتحاد اورگنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی ہے۔ مسلم راشٹریہ منچ کی مقامی ذمہ دار شاہین پرویز کی قیادت میں مسلم خواتین نے اپنے ہاتھوں سے خاص راکھی تیارکی ہے، جو ریشمی دھاگوں اور موتیوں سے تیارکرکے چمکیلے ستاروں اورگوٹوں سے سجائی گئی ہے۔ 5 اگست کو ایودھیا میں بھومی پوجن سے پہلے 3 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر رام للا کے لئے یہ راکھی بھیجی جارہی ہے۔ ان خواتین کو اُمید ہےکہ عقیدت اور احترام سے مسلم راشٹریہ منچ کی مسلم خواتین کے ہاتھوں تیارکی گئی یہ راکھیاں رام مندرٹرسٹ ضرور قبول کرے گا۔

رکشا بندھن کے اس تیوہارکے خاص موقع پر آپسی اتحاد محبت اورگنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کرنے کے لئے مسلم راشٹریہ منچ کی ان مسلم خواتین نے محض رام للا کے لئے ہی راکھی تیار نہیں کی ہے بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور واگھہ سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں کے لئے بھی خاص راکھی تیارکی گئی ہے۔


مسلم راشٹریہ منچ سے وابستہ میرٹھ کی خواتین نے رکشا بندھن کے موقع کو خاص بنانے اور آپسی فرقہ وارانہ اتحاد اورگنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی ہے۔
مسلم راشٹریہ منچ سے وابستہ میرٹھ کی خواتین نے رکشا بندھن کے موقع کو خاص بنانے اور آپسی فرقہ وارانہ اتحاد اورگنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی ہے۔


مسلم راشٹریہ منچ کی مقامی خواتین ونگ کی کوآرڈینیٹر شاہین پرویز کا کہنا ہے کہ رام للا کے لئے راکھی تیار کرنا محض مسلم خواتین کا ایک جذباتی عمل نہیں ہے بلکہ کروڑوں ہندو بھائیوں کی عقیدت اور امام ہند شری رام کے لئے مسلمانوں کے دلوں میں احترام بھی خاص وجہ ہے۔ شاہین پرویز کا کہنا ہےکہ اس سال کا رکشا بندھن اس لئے بھی خاص ہے، کیونکہ رکشا بندھن کے دو دن بعد ہی ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لئے بھومی پوجن کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے، ایسے میں ملک کے کروڑوں ہندو بھائیوں کے ساتھ ملک کے کروڑوں مسلمان بھی رام للا کے احترام میں اپنی خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور رام للا کے لئے تیار کی گئی یہ خاص راکھی اسی کی ایک مثال پیش کرتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 26, 2020 06:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading