رام جنم بھومی آندولن کے لیڈر مہنت اویدناتھ پر ڈاک ٹکٹ جاری کرے گی حکومت

نئی دہلی : ڈاک ٹکٹوں سے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی تصویر ہٹانے کو لے کر تنازعہ جاری ہی ہے

Sep 29, 2015 05:30 PM IST | Updated on: Sep 29, 2015 05:32 PM IST
رام جنم بھومی آندولن کے لیڈر مہنت اویدناتھ  پر ڈاک ٹکٹ جاری کرے گی حکومت

نئی دہلی : ڈاک ٹکٹوں سے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی تصویر ہٹانے کو لے کر تنازعہ جاری ہی ہے کہ اسی درمیان حکومت رام جنم بھومی آندولن کے لیڈر مہنت اویدناتھ پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اسمبلی نے ایودھیا میں رام مندر آندولن میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ حکومت گورکھناتھ مٹھ کے مطالبے پر اویدناتھ پر اسٹیمپ جاری کرنے جا رہی ہے اور یہ ان کی پہلی برسی کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ مہنت اویدناتھ گورکھپور سے موجودہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ اور اشتعال انگیز بیانات کیلئے مشہور یوگی آدتیہ ناتھ کے ٹیچر اور والد تھے۔ اویدناتھ کی موت 95 سال کی عمر میں گزشتہ سال ستمبر میں ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ حکومت نے کچھ دنوں پہلے ہی سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی تصویر والے ڈاک ٹکٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی جگہ پر حکومت نے دوسری مشہور شخصیات پر ڈاک ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ اب تک 'جدید ہندوستان کے معمار کے زمرے کے تحت اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، جواہر لال نہرو، بابا صاحب امبیڈکر، مدر ٹریسا کی تصاویر والے ڈاک ٹکٹ چل رہے تھے، مگر مودی حکومت نے ان میں سے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی تصویر والے ٹکٹوں کو بند کردیا جبکہ باقی کو جوں کا توں رکھا ہے۔

Loading...

کانگریس نے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی یاد میں جاری ڈاک ٹکٹوں کو بند کرنے کے حکومت کے فیصلے پر سخت اعتراض کیا ۔ کانگریس کے ترجمان رنديپ سرجیوالا نے کہا کہ انتقام کی سیاست میں وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت کی نفرت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ادھر ان ٹکٹوں کو بند کرنے کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Loading...