ہوم » نیوز » وطن نامہ

الیکشن کے بعد پھریاد آئے رام ۔موہن بھاگوت نے کہا اب رام کا کام ہو کر رہےگا

رام مندر کے لئے سپریم کورٹ کی اجازت کی ضرورت نہیں ۔ سبرامنیم سوامی

  • Share this:
الیکشن کے بعد پھریاد آئے رام ۔موہن بھاگوت نے کہا اب رام کا کام ہو کر رہےگا
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت: فائل فوٹو۔

ایودھیا معاملے پر عام چناؤ کے دوران کم ہی سننے کو ملا لیکن چناؤ کے نتائج کے بعد،اس پر تازہ بیان آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا آیا ہے۔ رام مندر کے تعلق سے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اُدئے پورمیں ایک پروگرام کے دوران بیان دیا۔انہوں نے نوجوانوں سے صرف رام کے نام کا جاپ کرنے کو نہیں،بلکہ رام کے لیے کام کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اب رام کا کام ہو کر رہےگا۔


رام مندرتعمیرپرموہن بھاگوت کے بیان کے بعد سبرامنیم سوامی کابھی بیان سامنے آیاہے۔انہوں نےنیوزایٹین سے خاص بات چیت میں کہاکہ وہ پی ایم مودی کی حلف برداری کےفوری بعدہی رام مندرتعمیر کے لئے مہم پرلگ جائیں گے۔او اگراس کے لیے مظاہرہ کرنے کی ضرورت پڑی تووہ بھی کریں گے۔

First published: May 28, 2019 07:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading