اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آج جیل سے باہر آسکتا ہے رام رحیم، 40 دن کی پیرول مانگی، سرسہ ڈیرے میں رہنے کی خواہش

    آج جیل سے باہر آسکتا ہے رام رحیم، 40 دن کی پیرول مانگی، سرسہ ڈیرے میں رہنے کی خواہش

    آج جیل سے باہر آسکتا ہے رام رحیم، 40 دن کی پیرول مانگی، سرسہ ڈیرے میں رہنے کی خواہش

    پیرول ملنے پر ڈیراچیف کہاں رہے گا، اس بارے میں ابھی کوئی انکشاف نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب سرسہ ڈیرا میں تیاریاں زوروشور سے شروع کردی گئی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Sirsa, India
    • Share this:
      سادھوی سے جنسی ہراسانی اور صحافی چھترپتی رنجیت سنگھ قتل معاملے میں سزا کاٹ رہا ڈیرا سچا سودا سربراہ گرمیت سنگھ آج جمعہ کو جیل سے باہر آسکتا ہے۔ ڈیرا چیف نے درخواست دے کر 40 دن کی پیرول و سرسہ ڈیرا میں رہنے کی اجازت مانگی ہے۔ وزیر جیل کا کہنا ہے کہ ڈیرا چیف کی درخواست آئی ہے، ہم نے خط آگے بھیج دیا ہے۔ اب کمشنر طئے کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔

      ڈیرا سچا سودہ کے دوسرے گدی نشین سنت شاہ ستنام مہاراج کا 25 جنوری کو یوم اوتار منایا جاتا ہے۔ اس دن ڈیرا میں بھنڈارا اور ستسنگ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ امید ہے کہ منظوری اور پیرول ملی تو اسی پروگرام میں ڈیرا چیف شامل ہوسکتا ہے۔ اسے لے کر مناسب تیاریاں کی جارہی ہیں۔

      اسی کی وجہ سے ڈیرا چیف گرمیت سنگھ نے 40 دن کی پیرول کی درخواست دی ہے۔ اب انتظامیہ اور حکومت اس پر غور کررہے ہیں۔ اس کے بعد فیصلہ لیا جائے گا کہ کیا کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیراچیف اس بار سرسہ ڈیرا آنا چاہتا ہے لیکن فیصلہ حکومت کو کرنا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو ڈیرا چیف کو 20 جنوری کو پیرول کی منظوری مل سکتی ہے۔ منظوری ملتے ہی ڈیرا چیف باہر آجائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر کے ٹویٹرہینڈل سے شیئرشعر پر اردو کے ادبی حلقوں میں چھڑی بحث

      یہ بھی پڑھیں:

      پیرول ملنے پر ڈیراچیف کہاں رہے گا، اس بارے میں ابھی کوئی انکشاف نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب سرسہ ڈیرا میں تیاریاں زوروشور سے شروع کردی گئی ہیں۔ ڈیرہ کی جانب سے جانے والے سبھی راستوں کی سجاوٹ کی جارہی ہے اور صفائی بھی کی جارہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: