உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رام مندر کے لئے چندہ، کانگریس لیڈر نے کہا- نظریہ سے متعلق معاملے پر مذاکرات ضروری

    رام مندر کے لئے چندہ، کانگریس لیڈر نے کہا- نظریہ سے متعلق معاملے پر مذاکرات ضروری

    رام مندر کے لئے چندہ، کانگریس لیڈر نے کہا- نظریہ سے متعلق معاملے پر مذاکرات ضروری

    Donations to Ram Temple: سابق مرکزی منیش تیواری نے راجستھان میں این ایس یو آئی کی طرف سے چندہ جمع کرنا اس بات کو پھر سے انڈر لائن کرتا ہے کہ کانگریس کے اندر نظریے سے متعلق کئی اہم موضوعات پر ٹھوس اور نظریاتی بحث کی ضرورت ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کی طرف سے رام مندر (Ram Temple) تعمیر کے لئے راجستھان میں چندہ جمع کئے جانے کی ضمن میں پارٹی کے سینئر لیڈر منیش تیواری (Manish Tiwari) نے جمعہ کو کہا کہ پارٹی کے اندر نظریہ سے متعلق کئی اہم موضوعات پر بحث کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف، این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن نے کہا کہ تنظیم کی طرف سے رام مندر کے لئے قومی سطح پر چندے کی اپیل نہیں کی جارہی ہے اور این ایس یو آئی کی راجستھان یونٹ نے مندر کے نام پر ’بی جے پی اور آر ایس ایس کی لوٹ’ کو اجاگر کرنے کے لئے چندہ جمع کیا۔

      سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے راجستھان میں این ایس یو آئی کی طرف سے چندہ وصول کرنے سے متعلق خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ’رام مندر کے لئے این ایس یو آئی کی طرف سے چندہ جمع کرنا اس بات کو پھر سے انڈر لائن کرتا ہے کہ کانگریس کے اندر نظریہ سے متعلق کئی اہم موضوعات پر ٹھوس اور نظریاتی بحث کی ضرورت ہے۔ کانگریس ایک سیکولر پارٹی ہے۔ سیکولرازم کا مطلب مذہب اور حکمرانی کا الگ ہونا ہے یا پھر تمام مذاہب کا احترام؟’ دوسری جانب، نیرج کندن نے کہا، ’این ایس یو آئی کے سربراہ کے طور پر میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ رام مندر کے لئے چندہ جمع کرنے کو لے کر ہم کوئی قومی مہم نہیں چلا رہے ہیں۔ این ایس یو آئی - راجستھان کی مہم رام مندر کے نام پر آر ایس ایس اور بی جے پی کی طرف  سے کی جارہی تنظیمی لوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے کیا گیا علامتی احتجاج تھا’۔

      دراصل، این ایس یو آئی کی راجستھان یونٹ نے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لئے طلبا سے مالی مدد جمع کرنے کے لئے گزشتہ دنوں ’ایک روپیہ رام کے نام’ مہم شروع کی۔ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھیشیک چودھری نے جے پور کے جے ایل این شاہراہ واقع کامرس کالج سے اس کی شروعات کی۔

      کالج میں پہلے دن تین سیل بند بکسوں میں طلبا سے مندر تعمیر کے لئے رقم جمع کی۔ تنظیم کی ریاستی یونٹ کا کہنا تھا کہ اس 15 روزہ مہم کے تحت ریاست کے سبھی کالجوں سے رقم جمع کیا جائے گا اور جمع کی گئی رقم کو ایودھیا میں رام مندر انتظامیہ کو سونپا جائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: