ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنتوں کی ناراضگی کےبعد رام مندرٹرسٹ میں ملےگی جگہ، 5 سنتوں کےانتخاب کے بعد طے ہوگا روڈ میپ

رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کی تشکیل کےبعد اجودھیا کےسنت سماج میں اس کی مخالفت شروع ہوگئی تھی۔ سنتوں کی مخالفت کے بعدبتایا گیا تھاکہ آئندہ میٹنگ میں ٹرسٹ میں سنتوں کو بھی جگہ دی جائےگی۔

  • Share this:
سنتوں کی ناراضگی کےبعد رام مندرٹرسٹ میں ملےگی جگہ، 5 سنتوں کےانتخاب کے بعد طے ہوگا روڈ میپ
رام مندر ٹرسٹ کی پہلی میٹنگ 10 دن میں ممکن۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی طرف سے تین دن پہلے ایودھیا میں رام مندرکی تعمیر کے لئے 15 رکنی ٹرسٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ وہیں اب خبر ہےکہ سنتوں کی ناراضگی کے بعد اب رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ (Ram Janmbhumi Teerth Kshetra Trust) کی پہلی میٹنگ میں پانچ سنتوں کو بھی رکن بنایا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 10 دنوں میں ٹرسٹ کی پہلی میٹنگ ہوگی، جس میں مندر کی تعمیرکا روڈ میپ تیارکیا جائےگا۔


رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کی تشکیل کے بعد اجودھیا کے سنت سماج میں اس کی مخالفت شروع ہوگئی تھی۔ سنتوں کی مخالفت کے بعد بتایا گیا تھا کہ آئندہ میٹنگ میں ٹرسٹ میں سنتوں کو بھی جگہ دی جائےگی۔ خبر ہےکہ جیوتی مرٹھ شنکرآچاریہ سوامی واسودیوانند سرسوتی، سوامی پرمانند گری، گووند دیوگری اور پیجاورکے مہنت سوامی وشو پرسن تیرتھ کو ٹرسٹ کےلئے منتخب کیا گیا ہے۔


رام جنم بھوی نیاس نے مندر تعمیر کےلئے چندہ اکٹھا کر رکھا تھا۔
رام جنم بھوی نیاس نے مندر تعمیر کےلئے چندہ اکٹھا کر رکھا تھا۔


رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ میں نامزد رکن سوامی گوونددیو گری کےمطابق ٹرسٹ میں ان کے منتخب کئےجانےکی اطلاع انہیں میڈیا سے ملی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ٹرسٹ میں ان کا رول کیا ہوگا، اس کے بارے میں بھی انہیں ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ رام جنم بھومی معاملے میں کافی طویل وقت سے سرگرم گووند دیو گری نےکہا، ہماری اولین ترجیح یہ ہےکہ تمام اراکین مل کر ان 5 اراکین کا انتخاب کریں، جن کی جگہ ابھی خالی رکھی گئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پہلی میٹنگ کے بعد ہی ٹرسٹ کے طریقہ کار اور اراکین کے رول کے بارے میں چیزیں واضح ہوسکیں گی۔

وزیر اعظم مودی نے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لئے پارلیمنٹ میں رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم مودی نے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لئے پارلیمنٹ میں رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کا اعلان کیا۔


ٹرسٹ کو ان عہدوں پر کرنی ہوگی تقرری

رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر کےٹرسٹی کسی بھی شخص، ادارے سے تعاون، منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد قبول کرسکیں گے۔ اسی کے ساتھ ٹرسٹ کو لون لینے کی بھی چھوٹ ہوگی۔ ٹرسٹ کا کام بہتر طریقے سے چلانےکےلئے ٹرسٹی بورڈ چیئرمین اور منیجنگ ٹرسٹی کی تقرری کرے گا۔ ٹرسٹ کا چیئرمین سبھی طرح کی میٹنگ کی صدارت کرےگا۔ وہیں، جنرل سکریٹری اورخازن کی بھی تقرری کی جائےگی۔
First published: Feb 08, 2020 11:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading