رمضان اسپیشل ڈش: آج آپ افطاری میں بنا ئیں مزیدار چنا چاٹ، طریقہ یہاں جانیں
آج پیش ہے اسپیشل ڈش میں چنا چاٹ
ماہ رمضان میں لوگ طرح طرح کے کھانے کھاتے اور بناتے ہیں لیکن چاٹ کے بغیر افطار ادھورا سا لگتا ہے اور افطار چاہے گھر میں ہو یا کسی اور جگہ لیکن چاٹ ضرور ہوتی ہے۔
ماہ رمضان میں لوگ طرح طرح کے کھانے کھاتے اور بناتے ہیں لیکن چاٹ کے بغیر افطار ادھورا سا لگتا ہے اور افطار چاہے گھر میں ہو یا کسی اور جگہ لیکن چاٹ ضرور ہوتی ہے۔
چاٹ اگر چنے کی ہوتو پھر تو بات ہی الگ ہے تو آج پیش ہے آپ کے لئے چنا چاٹ آپ بھی خود اپنے گھر بنا سکتے ہیں چنا چاٹ۔
اجزا
ابلے چنے – دو سو پچاس گرام اُبلے ہوئے
آلو – ایک کپ کیوبز اور اُبلے ہوئے
ہری مرچ – چار عدد باریک کٹی ہوئی
پیاز- آدھا کپ باریک کٹی ہوئی
لیموں کا رس – دو کھانے کے چمچ
چینی – ایک کھانے کا چمچ
زیرہ – ایک کھانے کا چمچ بھنا اور کٹا ہوا
لال مرچ – ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی
کُٹی ہوئی لال مرچ – ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ – ایک چائے کا چمچ
نمک – ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر – ایک عدد باریک کٹا ہوا
ہرا دھنیا – دو کھانے کے چمچ
املی کی چٹنی – آدھا کپ تیار کی ہوئی
پاپڑی – ایک کپ کچلی ہوئی
ترکیب
ایک پیالے میں کابلی چنے، آلو ، ہری مرچ، پیاز، لیموں کا رس، چینی، زیرہ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ، نمک، ٹماٹر اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھے سے مکس کریں۔
اب اس پر ہرا دھنیا، املی کی چٹنی اور پاپڑی ڈال کر سرو کریں۔اگر آپ چاہیں تو لیمو بھی ڈال سکتے ہیں۔
Published by:sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔