உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ramadan 2022:کب سے شروع ہو رہا ہے مقدس ماہ رمضان؟ جانیے سحری اور افطار کا وقت

    Youtube Video

    Ramadan 2022: رمضان کے مہینے میں سورج طلوع ہونے سے پہلے کھانا کھایا جاتا ہے، جسے سحری کہتے ہیں۔ سحری کے بعد دن بھر روزہ رکھا جاتا ہے۔ پھر شام کو سورج غروب ہونے کے بعد روزہ کھولتے ہیں اور مغرب کی نماز پڑھتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: Ramadan 2022:رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ یہ اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے جسے مقدس ترین مہینہ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں 29 سے 30 دن تک روزے رکھے جاتے ہیں اور اس کا اختتام عید الفطر پر ہوتا ہے۔ ماہ رمضان میں چاند کا کردار اہم ہے۔ رمضان کے روزے اگلے دن سے رکھے جاتے ہیں جس دن رات کو چاند نظر آتا ہے۔ اسلامی عقائد کے مطابق اسی مقدس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن کی پہلی آیات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو موصول ہوئیں، جس کی وجہ سے اس پورے ماہ رمضان میں روزے رکھے جاتے ہیں۔ روزے میں دن بھر بھوکے پیاسے رہ کر خدا کی عبادت کی جاتی ہے۔ شام کو اکٹھے بیٹھ کر افطاری کرتے ہیں۔ اس وقت کھجور کھا کر روزہ کھولتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس سال رمضان کب ہے (Ramadan 2022 Date India) اور روزہ کب رکھا جائے گا؟

      رمضان 2022 کا آغاز اور روزہ
      رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 02 اپریل سے شروع ہوسکتا ہے۔ اگر 2 اپریل کی رات کو چاند نظر آیا تو اگلے دن 3 اپریل سے روزہ رکھا جائے گا۔ لوگ 2 اپریل کی رات کو مساجد میں جمع ہوں گے جہاں چاند کا اعلان کیا جائے گا۔ رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان ہوگا، پھر اگلے روز صبح سے ہی روزہ رکھا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Hijab Case :حجاب پہنے ہوئےطلبہ کوامتحان لکھنےکی اجازت دیناپڑامہنگا،7اساتذہ معطل

      سحری اور افطار
      رمضان کے مہینے میں سورج طلوع ہونے سے پہلے کھانا کھایا جاتا ہے، جسے سحری کہتے ہیں۔ سحری کے بعد دن بھر روزہ رکھا جاتا ہے۔ پھر شام کو سورج غروب ہونے کے بعد روزہ کھولتے ہیں اور مغرب کی نماز پڑھتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      UP Madarsaمیں طلبا اور اساتذہ کو دیگر دُعاؤں کے ساتھ راشٹریہ گان پڑھنا بھی ہوگا لازمی

      رمضان 2022 سحری اور افطار کا وقت
      دہلی - 04:56صبح۔ 06.38pm
      ممبئی - 05:22صبح۔ 06.52pm
      کولکتہ — 04:17 صبح۔ 05.51pm
      کانپور - 04:46 صبح۔ 06.25pm
      حیدرآباد - 05:01 صبح۔ 06.30pm
      چنئی — 04:56 صبح۔ 06.21pm
      احمد آباد - 05:20 صبح۔ 06.55pm
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: