Ramadan 2023: قومی اتحاد کی مثال بنی یہ جیل، رمضان اور نوراتری ایک ساتھ منا رہے ہیں قیدی
Ramadan 2023: قومی اتحاد کی مثال بنی یہ جیل، رمضان اور نوراتری ایک ساتھ منا رہے ہیں قیدی
Udaipur News : ادے پور کی سنٹرل جیل میں عقیدت کا سیلاب نظر آرہا ہے، جہاں ہندو اور مسلم دونوں مذاہب کے قیدی پوری عقیدت اور خلوص کے ساتھ پوجا اور عبادات میں مصروف ہیں۔
ادے پور: میں مسلم ہوں، تو ہندو ہے، ہیں دونوں انسان، لا میں تیری گیتا پڑھ لوں، تو پڑھ لے قرآن، اپنے تو دل میں ہے دوست بس ایک ہی ارمان، ایک تھالی میں کھانا کھائے سارا ہندوستان، کھ ایسا ہی نظارہ ان دنوں ادے پور کی سینٹرل جیل میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جیل کے قیدی ایک ساتھ برت اور روزہ افطار کر رہے ہیں۔
دراصل ادے پور کی سنٹرل جیل میں عقیدت کا سیلاب نظر آرہا ہے، جہاں ہندو اور مسلم دونوں مذاہب کے قیدی پوری عقیدت اور خلوص کے ساتھ پوجا اور عبادات میں مصروف ہیں۔ سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ راجندر کمار نے بتایا کہ ادے پور میں ایسے قیدی ہیں جو قومی اتحاد کی مثال ہیں، یہاں ہندو اور مسلم مذاہب کے قیدی ایک ساتھ بیٹھ کر عبادت بھی کرتے ہیں اور ماتا درگا سے پرارتھنا بھی کرتے ہیں۔ یہی نہیں ہندو اور مسلم قیدی ایک ساتھ بیٹھ کر برت اور روزہ بھی کھولتے ہیں۔ نوراتری اور رمضان کے مقدس مہینے میں ڈسٹرکٹ جیل میں رام اور رحیم بھی عقیدت سے بھرے نظر آرہے ہیں ۔ اس جیل میں 310 قیدی ایسے ہیں، جو درگا ماتا کیلئے نوراتری کا برت رکھ رہے ہیں تو وہیں 115 مسلمان قیدی ہیں ، جو ماہ رمضان میں روزہ رکھ رہے ہیں۔
جیل انتظامیہ رمضان اور نوراتری کے دوران روزہ رکھنے والے ان قیدیوں کو ضروری سامان بھی فراہم کر رہی ہے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ راجیندر کمار کا کہنا ہے کہ جیل میں قیدی ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام کرتے کرتے ہوئے ایک ساتھ روزہ اور برت رکھ رہے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔