உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ramadan 2022: ہندوستان میں نظر آیا رمضان المبارک کا چاند، لکھنو سے ہوئی تصدیق، اتوار کو پہلا روزہ

    Ramadan 2022: ہندوستان میں نظر آیا رمضان المبارک کا چاند، اتوار کو پہلا روزہ

    Ramadan 2022: ہندوستان میں نظر آیا رمضان المبارک کا چاند، اتوار کو پہلا روزہ

    Ramazan Moon in India: ہندوستان میں ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور اتوار کو پہلا روزہ ہوگا ۔ چاند نظر آنے کے بعد آج سے ہی مختلف مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جائے گا ۔

    • Share this:
      Ramazan Moon in India: ہندوستان میں ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور اتوار کو پہلا روزہ ہوگا ۔  چاند نظر آنے کے بعد آج سے ہی مختلف مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جائے گا ۔ لکھنو سے چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے ۔

      امارت شرعیہ ہند کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بعد نماز مغربی رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا عبد العظیم کی زیر صدارت دہلی میں واقع مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی ۔ بیان کے مطابق چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔ تاہم دہلی میں مطلع صاف نہیں تھا ، اس لئے یہاں چاند نظر نہیں آیا ، البتہ ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص مشرقی یوپی ، آندھرا پردیش کے نیلور ، سلورپیٹ اور چنئی ، جے پاور راجستھان ، چاندپور بجنور سے رویت عام کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو ان پیار بھرے میسیجز سے دیں رمضان کی مبارکباد


      اس لئے رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 29 کی رویت شرعا ثابت ہوگئی ہے ۔ کل تین اپریل 2022 بروز اتوار ماہ رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی اور آج عشا کی بعد تراویح کا اہتمام کیا جائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : روزہ کے دوران ہو سر میں درد تو ان طریقوں سے پائیں آرام


      خیال رہے کہ اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ رمضان المبارک کا ہوتا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران پوری دنیا میں مسلمانوں کی طرف سے روزے، نمازوں اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنا اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔ لوگ اللہ کو راضی کرنے کے لیے دن بھر صوم (روزے) کا اہتمام کرتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں اور قرآن پاک پڑھتے ہیں۔

      قرآن اس مہینے کے دوران نازل کیا گیا۔ رمضان المبارک کے دوران حضرت جبریل علیہ السلام کی طرف سے پیغمبر انسانیت حضرت محمد ﷺ پر بتدریج وحی نازل ہوتی رہی۔ رمضان کی تاریخ اور وقت مختلف ممالک کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ رمضان المبارک میں دنیا بھر میں الگ الگ روایات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ رمضان کے طریقوں کو نسل در نسل زندہ رکھا گیا ہے، جو ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہو رہا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: