Ramazan 2022 : کیا رمضان کے مہینہ میں میک اپ کرنے سے ٹوٹ جاتا ہے روزہ؟
Ramazan 2022 : رمضان المبارک کا با برکت مہینہ کچھ دنوں کے بعد سایہ فگن ہونے والا ہے ۔ اس پورے مہینے میں روزے دار جھوٹ، غیبت اور دوسری قسم کی برائیوں سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کیونکہ یہ ایسی برائیاں ہیں ، جن سے روزہ اگر ٹوٹ نہیں جاتا ہے تو کم از کم متاثر ضرور ہوتا ہے اور ان کی وجہ سے روزہ دار کو روزہ رکھنے کا جو اجر و ثواب ملنا چاہئے تھا وہ نہیں مل پاتا ہے۔
Ramazan 2022 : رمضان المبارک کا با برکت مہینہ کچھ دنوں کے بعد سایہ فگن ہونے والا ہے ۔ اس پورے مہینے میں روزے دار جھوٹ، غیبت اور دوسری قسم کی برائیوں سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کیونکہ یہ ایسی برائیاں ہیں ، جن سے روزہ اگر ٹوٹ نہیں جاتا ہے تو کم از کم متاثر ضرور ہوتا ہے اور ان کی وجہ سے روزہ دار کو روزہ رکھنے کا جو اجر و ثواب ملنا چاہئے تھا وہ نہیں مل پاتا ہے۔
Ramazan 2022 : رمضان المبارک کا با برکت مہینہ کچھ دنوں کے بعد سایہ فگن ہونے والا ہے ۔ اس پورے مہینے میں روزے دار جھوٹ، غیبت اور دوسری قسم کی برائیوں سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کیونکہ یہ ایسی برائیاں ہیں ، جن سے روزہ اگر ٹوٹ نہیں جاتا ہے تو کم از کم متاثر ضرور ہوتا ہے اور ان کی وجہ سے روزہ دار کو روزہ رکھنے کا جو اجر و ثواب ملنا چاہئے تھا وہ نہیں مل پاتا ہے۔ لیکن اسی ضمن میں ایک اور عمل ہے ، جس کے کرنے سے روزہ کی حالت میں منع کیا جاتا ہے اور وہ ہے خواتین کا میک اپ کرنا ہے ۔
کچھ برس قبل خلیج ٹائمس ڈاٹ کام پر اس موضوع پر سوال و جواب شائع کیا گیا تھا ۔ سوال میں پوچھا گیا تھا کہ کیا میک اپ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ کیا رمضان کے مہینہ میں لپ اسٹک لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا یہ صرف" مکروہ" یعنی ناپسندیدہ ہے؟
دبئی میں اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں سے متعلق محکمہ کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد عیادہ الکبیسی اس سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ آرائش و زیبائش کی وہ اشیا ، کاسمیٹکس جو جلد پر لگائی جاتی ہیں، ان سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔ کیونکہ یہ پیٹ کے اندر نہیں پہنچتی ہیں۔ چنانچہ خواتین میک اپ کر سکتی ہیں اور اپنے جلد پر کاسمیٹکس کا استعمال کر سکتی ہیں۔
تاہم مفتی اعظم کہتے ہیں کہ لیکن مسلم خواتین کے لئے ان سے بچنا ہی بہتر ہے ، کیونکہ ان کے استعمال سے دوسرے لوگ ان خواتین کی طرف متوجہ ہو سکتے ہیں اور اس سے جنسی خواہش کو ابھارا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر کوئی بھی روزہ دار خواہ وہ مرد ہو یا عورت، وہ عبادت کی حالت میں ہوتے ہیں ، لہذا جنسی خواہش کو ابھارنے والی چیزوں کے استعمال سے انہیں پچنا چاہئے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ کسی مسلم وعورت کے لئے رمضان میں کاسمیٹکس کے استعمال سے بچنا چاہئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔