உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ramazan 2022: کیا آپ بھی رمضان میں ہو جاتے ہیں موٹے؟ موٹاپے اور توند سے نجات پانے کیلئے کریں یہ کام

    Ramazan 2022: کیا آپ بھی رمضان میں ہو جاتے ہیں موٹے؟ موٹاپے اور توند سے نجات پانے کیلئے کریں یہ کام

    Ramazan 2022: کیا آپ بھی رمضان میں ہو جاتے ہیں موٹے؟ موٹاپے اور توند سے نجات پانے کیلئے کریں یہ کام

    Ramazan 2022 : ماہ رمضان کے روزے ہماری صحت پر بہتر اثر ڈالتے ہیں ، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ان کی توند نکل آتی ہے ۔ تو اگر آپ توند اور بڑھتے وزن سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ضرور کچھ باتوں کا خیال رہے ۔

    • Share this:
      Ramazan 2022 : ماہ رمضان کے روزے ہماری صحت پر بہتر اثر ڈالتے ہیں ، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ان کی توند نکل آتی ہے ۔ تو اگر آپ توند اور بڑھتے وزن سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ضرور کچھ باتوں کا خیال رہے ۔ اگر آپ سحری اور افطار میں تھوڑی عقلمندی سے کام لیں گے تو نہ آپ کے وزن میں اضافہ ہوگا اور نہ ہی آپ کی توند نکلے گی ۔ اس کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہوسکتا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  ہندوستان میں کب ہورہی ہے ماہ رمضان کی شروعات؟، جانئے کب ہوگی عید


      سحری میں یہ کھائیں

      ماہرین کے مطابق جو اور اناج کی روٹی کو سحری کا حصہ لازمی بنانا چاہئے تاکہ پیٹ دیر تک بھرا رہ سکے اور ساتھ ہی پروٹینز اور کاربوہائیڈریٹس جیسے انڈے، آلو، دہی، دالیں، گوشت وغیرہ استعمال کرنا چاہئے ۔ وہیں دوسری جانب یا کافی کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ گرم مشروبات ڈی ہائیڈریشن اور جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں جو اس گرم موسم میں نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں ۔

      متوازن افطار

      افطار کے وقت وزن میں کمی کے خواہشمند لوگوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں ۔ اس سے پورے دن میں ہوئی تمام کمیاں پوری ہو جاتی ہیں اور ہاں آپ کو چاہئے کہ زیادہ کیلوریز اور تلی ہوئی غذاﺅں کو اجناس، پھلوں ، سبزیوں اور چربی سے پاک گوشت سے بدل دیں۔ اور اگر پھر بھی آپ ایسا نہیں کر پا رہے ہیں تو زیادہ کھانا کھانے سے گریز کریں کیوں کہ یہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق دن بھر کے فاقے کے بعد میٹابولزم کی رفتار کم ہوچکی ہوتی ہے اور اس وقت زیادہ کھانے کی صورت میں کیلوریز کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو ان پیار بھرے میسیجز سے دیں رمضان کی مبارکباد


      ورزش سے گریز نہ کریں

      دنیا بھر میں لوگ جسمانی وزن میں کمی کے لیے 16 سے 20 گھنٹے کے فاقے کو اپناتے ہیں اور اس کے دوران 4 سے 6 گھنٹے کے وقفے میں کم مقدار میں غذاﺅں کا استعمال کرتے ہیں اور ایسا ہی کچھ رمضان میں بھی ہوتا ہے۔ تو رمضان کے دوران ورزش کو جاری رکھنے سے کیلوریز کی کمی کو فائدے کی صورت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

      ایسا کرنے سے جسمانی چربی کی سطح میں نمایاں کمی آسکتی ہے یا یوں کہہ لیں توند سے نجات کافی آسان ہوجاتی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: