Ramazan 2022: ہندوستان میں کب ہورہی ہے ماہ رمضان کی شروعات؟، جانئے کب ہوگی عید
Ramazan 2022: ہندوستان میں کب ہورہی ہے ماہ رمضان کی شروعات؟، جانئے کب ہوگی عید
Ramadan 2022 date in India: اسلامی کیلنڈر کے نویں مہینے میں روزہ رکھا جاتا ہے ۔ ماہ رمضان کی شروعات چاند نظر آنے کے بعد ہوتی ہے ۔ ہندوستان میں اس مرتبہ ماہ رمضان کا آغاز دو یا تین اپریل 2022 سے ہونے کا امکان ہے ۔
Ramadan 2022 date in India: رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا آغاز کچھ دنوں کے بعد ہونے والا ہے ، اس کے لئے پہلے ہی سے لوگ چاند دیکھنے کے منتظر ہے۔ چاند نظر آجانے کے بعد سے فرزندان توحید روزہ کا خاص اہتمام کرنا شروع کردیں گے۔ ماہ شعبان کی آخری تاریخ کی رات یعنی جس دن سے روزہ رکھا جائے گا ، اس سے قبل ہی تراویح کی نماز کا خاص اہتمام شروع ہوجائے گا ۔
اسلامی کیلنڈر کے نویں مہینے میں روزہ رکھا جاتا ہے ۔ ماہ رمضان کی شروعات چاند نظر آنے کے بعد ہوتی ہے ۔ ہندوستان میں اس مرتبہ ماہ رمضان کا آغاز دو یا تین اپریل 2022 سے ہونے کا امکان ہے ۔ حالانکہ ماہ رمضان کی تاریخ چاند نظر آنے کے بعد ہی طے ہوگی ۔ اسی طرح دو مئی کو عید الفطر ہوسکتی ہے ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جس نے ایمان کے جذبے سے اور طلبِ ثواب کی نیت سے رمضان کا روزہ رکھا، اس کے گزشتہ گناہوں کی بخشش ہوگئی۔‘‘
ایک اور حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی شفاعت کریں گے۔ روزہ کہتا ہے: اے رب! میں نے اس کو دن بھر کھانے پینے سے اور دیگر خواہشات سے روکے رکھا، لہٰذا اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرمائیے۔ اور قرآن کہتا ہے کہ میں نے اس کو رات کی نیند سے محروم رکھا ( کہ رات کی نماز میں قرآن کی تلاوت کرتا تھا) لہٰذا اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرمائیے، چناں چہ دونوں کی شفاعت قبول کی جاتی ہے۔‘‘
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔