ماہ صیام کے پہلے عشرہ کی دعا، رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اورنزول قرآن کا مہینہ

 یہ نیکیوں کے موسم بہار اور برائیوں کے موسم خزاں کا مہینہ ہے ، جس میں رب کی خوشنودی اور جنت کا حصول حاصل ہوتا ہے۔

یہ نیکیوں کے موسم بہار اور برائیوں کے موسم خزاں کا مہینہ ہے ، جس میں رب کی خوشنودی اور جنت کا حصول حاصل ہوتا ہے۔

Ramazan 2023: رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اللہ کی رحمت اور بے شمار فضائل و برکات لاتا ہے۔ اس مہینے میں عالم اسلام روزے رکھتے ہیں اور ربِ کائنات کی عبادت کر کے خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
رمضان تمام مسلمانوں کیلئے ایک با برکت مہینہ ہے۔  رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اللہ کی رحمت اور بے شمار فضائل و برکات لاتا ہے۔ اس مہینے میں عالم اسلام روزے رکھتے ہیں اور ربِ کائنات کی عبادت کر کے خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے روزہ ایک اہم رکن ہے جو ہر مسلمان پر فرض ہے۔

پہلے عشرے کی دعا: رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

ترجمہ : اے میرے رب مجھے بخش سے ، مجھ پر رحم فرما ، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ھے۔



رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اورنزول قرآن کا مہینہ ہے۔ اس میں لیلۃ القدر آتی ہے۔ یہ اللہ کا مہینہ ہے۔ اس کا پہلا عشرہ رحمت، درمیانی مغفرت اور آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے، یہ نیکیوں کے موسم بہار اور برائیوں کے موسم خزاں کا مہینہ ہے ، جس میں رب کی خوشنودی اور جنت کا حصول حاصل ہوتا ہے۔

رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے، اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار وبرکات کا سیلاب آتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں، مگر ہم لوگ اس مبارک مہینے کی قدر و منزلت سے واقف نہیں، کیونکہ ہماری ساری فکر اور جدوجہد مادّیت اور دنیاوی کاروبار کے لیے ہے، اس مبارک مہینے کی قدردانی وہ لوگ کرتے ہیں جن کی فکر آخرت کے لیے اور جن کا محور مابعد الموت ہو۔

رمضان 2023: نماز تراویح کی دعا، ہر چار رکعت کے بعد پڑھیں یہ دعا

روزہ اسلام کے بنیادی ارکا ن میں سے ایک ہے۔ اس کے معنی رُک جانا ۔ یعنی اللہ تعالی کے حکم سے دن بھر کھانے پینے ا ور تما م جائز خواہشات سے رُکے رہنا، ماہ صیام کی اہمیت کے بارے میں ﷲ تعالیٰ نے حضرت محمد سے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے آپ ﷺ کی اُمت کو جہنم میں ہی جلانا ہوتا تو رمضان کا مہینہ کبھی نہ بناتا۔

اللہ عزو جل قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ “اے ایمان والوں تم پر روز ے فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تا کہ تم متقی اور پر ہیز گار بن جاو َ۔”

 

رمضان الکریم کا مقدس مہینہ لامحدود، ان گنت رحمتیں لیکر آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں اس مبارک ماہ میں نازل ہوتی ہیں۔
رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کرنے کے لئے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کو بطور تحفہ عطا کیا ہے جس میں مسلمان اپنے گناہوں کی بخشش اپنے رب سے طلب کرتے ہیں۔

سعودی عرب کا نیا حکم، لاؤڈ اسپیکر پر پابندی، رمضان کے نئے قوانین سے بھڑکے لوگ

رمضان الکریم کا مقدس مہینہ لامحدود، ان گنت رحمتیں لیکر آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں اس مبارک ماہ میں نازل ہوتی ہیں۔ رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کرنے کے لئے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کو بطور تحفہ عطا کیا ہے جس میں مسلمان اپنے گناہوں کی بخشش اپنے رب سے طلب کرتے ہیں۔

آج سے شروع ہوا رمضان کا مقدس مہینہ، جانئے نوئیڈا میں سحری اور افطار کا وقت

انسان دنیا میں رہتے ہوئے جو کوئی بھی کام کرتا ہے اس کی غرض و غایت اور ایک مقصد ہوتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کی غرض و غایت اور مقصد تقویٰ کو قرار دیا ہے۔ ایک مسلمان روزہ کی وجہ سے برائیوں کو ترک کر دیتا ہے اور نیکیوں کی طرف راغب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ایمان پختہ ہوتا ہے۔ا
Published by:Sana Naeem
First published: