سحری وافطار میں ان چیزوں کا رکھیں خیال، سحری و افطاری کے وقت کون سی دعائیں پڑھنی چاہئیں، جانئے یہاں

 یہ مہینہ روزہ، تراویح، تلاوت قرآن پاک، احتساب و جائزہ، مغفرت، جہنم سے چھٹکارہ اور صدقہ و احسان کا مہینہ ہے۔ جس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

یہ مہینہ روزہ، تراویح، تلاوت قرآن پاک، احتساب و جائزہ، مغفرت، جہنم سے چھٹکارہ اور صدقہ و احسان کا مہینہ ہے۔ جس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

یہ مہینہ روزہ، تراویح، تلاوت قرآن پاک، احتساب و جائزہ، مغفرت، جہنم سے چھٹکارہ اور صدقہ و احسان کا مہینہ ہے۔ جس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ’’اے ایمان والو! روزے تم پر فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ حاصل کر سکو۔‘‘ اللہ کے فضل و کرم سے ہم سب ایک بہت ہی با برکت، عظیم مہینے میں قدم رکھ چکے ہیں۔ نماز، روزہ، زکوۃ، حج وغیرہ جیسی عبادات میں نیت فرض ہے لیکن الفاظ فرض نہیں۔ البتہ آج کل ذہن منتشر ہوتے ہیں، لہٰذا ایک تو زبان سے کہہ لینے سے دل کا ارادہ و قصد ظاہر ہو جائے گا، دوسرا زبان سے بولا جانے والا ہر لفظ نیکیوں میں لکھا جائے گا کیونکہ رضائے الٰہی کی خاطر کیا جانے والا کام جو فی نفسہ خلاف شریعت نہ ہو، تو اسلام اس کو قبول کرتا ہے۔ امر مستحسن کے طور پر اس کام پر اجر و ثواب اور فوائد و برکات بھی متحقق ہوتے ہیں۔ لہٰذا روزہ رکھتے وقت مروجہ دعا کے الفاظ بطور نیت دہرانا بدعتِ حسنہ یعنی اچھی بدعت ہے۔
یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ روزہ رکھنے کی دعا کسی حدیث مبارکہ میں منقول نہیں۔ اصل نیت فرض ہے جو دل کے ارادے کا نام ہے۔ نیت کا مطلب کسی چیز کا پختہ ارادہ کرنا ہے اور اصطلاح شرع میں نیت کا مطلب ہے کسی کام کے کرتے وقت اﷲ تعالیٰ کی اطاعت اور قرب حاصل کرنے کا ارادہ کرنا ہے۔

سحری کی دعا
وَبِصَومِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ۔

’’میں نے کل کے ماہِ رمضان کے روزے کی نیت کی۔‘‘

افطار کی دعا

للَّهُمَّ اِنِّی لَکَ صُمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَعَلَيْکَ تَوَکَلَّتُ وَعَلَی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ. (ترجمہ) ''اے ﷲ! بے شک میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تجھ پر ایمان لایا اور تجھ پر ہی بھروسہ کیا اور تیرے ہی عطا کیے ہوئے رزق سے میں نے افطار کی۔''

یہ مہینہ روزہ، تراویح، تلاوت قرآن پاک، احتساب و جائزہ، مغفرت، جہنم سے چھٹکارہ اور صدقہ و احسان کا مہینہ ہے۔ جس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ یہ اجر وثواب بڑھا کر دینے گناہوں کے معاف کرانے، دعاؤں کے قبول ہونے اور درجات کے بلند ہونے کا مہینہ ہے۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اگر بندہ کو معلوم ہوتا کہ رمضان کا مہینہ کتنی برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے تو وہ چاہتا کہ پورا سال ہی رمضان ہوتا اسی طرح آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: ’’خوش بخت ہیں وہ لوگ جو اللہ کے لیے بھوکے اور پیاسے رہتے ہیں (یعنی روزہ رکھتے ہیں) یہ لوگ قیامت کے روز سیرو سیراب ہوں گے۔‘‘ اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ اس ماہ مبارکہ کی نعمت سے ہمیں باربار استفادہ کا موقع ملاہے لیکن جن فیوض و برکات کو حاصل کرنا چاہئے تھا وہ ہم اس طرح حاصل نہیں کر سکے۔ جس طرح نبی کریم ﷺ نے ہمیں تلقین کی تھی یا صحابہ کرامؓ کا طریقہ رہا ہے۔
Ramazan 2023: رمضان المبارک میں صحت کا خاص خیال رکھنا کیوں ضروری ہے؟

رحمتوں اور برکتوں کے مہینہ ماہ رمضان کی آمد پر پوری دنیا میں اس کے استقبال کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ تمام مسلمانوں نے ماہ رمصان کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ ماہ رمضان کے موقع پر افطار و سحرکے اوقات اور دعاؤں کا اہتمام بیحد خاص ہوتا ہے۔

سحری میں یہ 5 ہائی کیلوریز شیک پی لیں، آپ کو رمضان میں روزے کے دوران انشااللہ نہیں ہوگا بھوک۔پیاس کا احساس

رمضان 2023: نماز تراویح کی دعا، ہر چار رکعت کے بعد پڑھیں یہ دعا

اس مرتبہ 15 گھنٹے سے زیادہ کا روزہ ہے جس کی وجہ سے ہمارے جسم پر اس کا خاصہ اثر پڑتا ہے ۔خاص طور سے گرمی کے رمضان میں دھوپ میں نکلنے سر چکراتا ہے ۔کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔چنانچہ اپنی خوراک کا پورا خیال رکھنا چاہیے۔ماہرین کا کہنا ہے ہ سحری میں پروٹین سے بھرپور خوراک لی جائے جس سے دن بھر آپ کو بھوک کا احساس بھی نہ ہو اور کمزوری بھی محسوس نہ ہو۔سحری میں شوربے والے سالن کا استعمال کریں جس میں تیل اور مصالحہ کم ہو، جو باآسانی ہضم ہوسکے۔ کوشش کریں کہ غذا میں ریشہ کا زیادہ استعمال ہو، مثلاًپھل اور ہری سبزیوں کا استعمال کریں کیونکہ یہ آہستہ آہستہ ہضم ہوتی ہیں، اور ان کے استعمال سے دن میں پیٹ خالی محسوس نہیں ہوتا۔ اور ان کے ذریعے جسم کو پانی بھی مہیہ ہوتا رہتا ہے۔سحری میں بھی آپ کسی طرح کا لیکوئیڈ بھی جیسے دودھ اور انجیر کھجور کا شیک بناکر بھی پی سکتے ہیں ۔

سحری وافطار میں ان چیزوں کا رکھیں خاص خیال
افطار کے وقت کھجور اور پھل کا زیادہ استعمال کیا جائے اور فوراً پانی نہ پیا جائے۔ آم اور کھجور کے ملک شیک لیں اور شربت کا استعمال کریں۔ ضروری ہے کہ سحری اور افطار دونوں وقت احتیاط سے کھائیں اور خوراک کی زیادہ مقدار استعمال نہ کی جائے۔

 

ماہ صیام کے پہلے عشرہ کی دعا، رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں و نزول قرآن کا مہینہ

سحری میں وقت سے قبل بیدار ہوں تاکہ وقت کم ہونے کی وجہ سے بے صبری اور جلدی جلدی میں نہ کھانا پڑے، سحری میں بھی ایک کے اوپر ایک چیز بالکل نہیں کھانی چاہئے۔

سخت گرمی کے موسم میں جسم کو پانی کی ضرورت رہتی ہے اس لیے پانی بھی پوری مقدار میں پیئیں لیکن ایک ساتھ ایک دو لیٹر پانی پینے کے بجائے تھوڑا تھوڑا کر کے پیئیں۔ماہرین غذائیات افطار کے وقت بھی خود پر کنٹرول رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ افطار میں کولڈرنکس، جنک فوڈ اور کیفین پر مشتمل خوراک مثلاً چائے کافی کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے پیاس بڑھ جاتی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published: