رام داس اٹھاولے کی پاکستان کو وارننگ۔ جنگ سے بچنا چاہتے ہو تو مقبوضہ کشمیر ہمیں دے دو

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے قبضے والا کشمیر ہندوستان کے حوالے کر دے، کیونکہ کئی خبروں میں یہ سامنے آیا ہے کہ وہاں کے لوگ پاکستان سے ناخوش ہیں اور وہ ہندوستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

Sep 14, 2019 11:23 AM IST | Updated on: Sep 14, 2019 11:24 AM IST
رام داس اٹھاولے کی پاکستان کو وارننگ۔ جنگ سے بچنا چاہتے ہو تو مقبوضہ کشمیر ہمیں دے دو

رام داس اٹھاولے

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے قبضے والا کشمیر ہندوستان کے حوالے کر دے، کیونکہ کئی خبروں میں یہ سامنے آیا ہے کہ وہاں کے لوگ پاکستان سے ناخوش ہیں اور وہ ہندوستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

اپنی وزارت کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے چندی گڑھ پہنچے اٹھاولے نے کہا ’’ نریندر مودی ایک جوشیلے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے آرٹیکل 370 کے التزامات کو منسوخ کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ پاکستان اسے ہضم نہیں کر پا رہا اور اس نے کشمیر معاملہ اٹھانے کی ایک بار پھر ناکام کوشش کی۔ پاکستان کو اب پاک مقبوضہ کشمیر کو ہمیں دے دینا چاہئے اور ایسا کرنا پاکستان کے مفاد میں ہو گا‘‘۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت نے کہا کہ ’’ اگر وہ پی او کے ہمیں سونپ دیتے ہیں تو ہم وہاں کئی صنعتیں لگائیں گے۔ ہم پاکستان کی کاروبار میں مدد کریں گے اور غریبی اور بے روزگاری سے لڑنے میں بھی اس کا تعاون کریں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ پی او کے میں لوگ ناخوش ہیں اور وہ ہندوستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

Loading...