رام پور میں بی جے پی امیدوار جیا پردا پر مبینہ طور پر ناشائستہ تبصرہ کرنے کے معاملہ میں ایس پی لیڈر اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اتحاد کے امیدوار اعظم خان نے جیا پردا پر تحصیل شاہ آباد میں عوامی تقریب کے دوران قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اعظم خان نے کہا تھا ’’ جس کو ہم انگلی پکڑ کر رام پور لائے، آپ نے 10 سال جن سے نمائندگی کروائی... اس کی اصلیت سمجھنے میں آپ کو 17 سال لگے۔ میں 17 دن میں پہچان گیا کہ ان کا انڈروئیر خاکی رنگ کا ہے‘‘۔
اعظم خان نے اس کے ساتھ ہی کہا تھا کہ ’’ میں اجلاس میں موجود سبھی لوگوں سے سوال کرتا ہوں کہ کیا سیاست اتنی گر جائے گی کہ 10 برس جس نے رام پور والوں کا خون پیا، جسے انگلی پکڑ کر ہم رام پور میں لے کر آئے۔ جس کا ہم نے پورا خیال رکھا۔ اس نے ہمارے اوپر کیا کیا الزام نہیں لگائے‘‘۔
اس بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قومی خواتین کمیشن نے اعظم خان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹس سے پہلے ہی اعظم نے اپنے بیان پر صفائی بھی دے دی ہے۔
FIR has been registered against Samajwadi Party leader Azam Khan for his comment 'main 17 din mein pehchan gaya ki inke niche ka underwear khaki rang ka hai'. (File pic) pic.twitter.com/7srNhNoue2
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔