اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف دو پین کارڈ معاملے میں فرد جرم عائد

    رامپور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمان اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم پر دو پین کارڈ معاملے میں ایم پی ایم ایل اے عدالت نے آج فرد جرم عائد کی ہے۔

    • Share this:
      رامپور: رامپور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمان اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم پر دو پین کارڈ معاملے میں ایم پی - ایم ایل اے عدالت نے آج فرد جرم عائد کی ہے۔ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ کو آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایم پی ایم ایل اے کورٹ جج الوک کمار دوبے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں آکاش سکسینہ کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد اعظم اور عبداللہ کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
      حکومت کے وکیل ارون پرکاش سکسینہ نے دلیل دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما آکاش سکسینہ نے اعظم اور عبداللہ کے خلاف جعلی سرٹیفکیٹ کیس میں اس سال جنوری میں بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ضلع رام پور کے تھانہ گنج میں اعظم خان ، ان کی ایم ایل اے بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم پر دفعہ 193، 420، 467، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

      اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ کو آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایم پی ایم ایل اے کورٹ جج الوک کمار دوبے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
      اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ کو آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایم پی ایم ایل اے کورٹ جج الوک کمار دوبے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

      بی جے پی لیڈر نے اٹھایا تھا معاملہ
      بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ عرف ہنی نے بھی جعلی پین کارڈ کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ الزام ہے کہ اعظم خان اور ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے اپنے بیٹے عبداللہ اعظم کے لیے دو برتھ سرٹیفکیٹ بنائے ہیں۔ اعظم خان اور ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے بلدیہ صدر رام پور سے پہلا سرٹیفکیٹ حاصل کیا، جس میں رامپور میں اپنے بیٹے عبداللہ اعظم کی پیدائش کو دکھایا گیا ہے۔ جب اس سے اطلاعات مانگی گئی تو اس کا حوالہ دیا گیا کہ آتشزدگی میں کاغذات جل گئے، وہیں دوسرے شناختی کارڈ کے لئے کوئین میری اسپتال لکھنؤ کا برتھ سرٹیفیکیٹ لگاکر لکھنؤ نگر نگم سے دوسرا شناختی کارڈ دستاویزوں میں ہیرا پھیری کرکے بنوالیا گیا تھا۔ اس بنیاد پر دو پین کارڈ بھی بنائے گئے جن کے بارے میں بی جے پی لیڈر نے شکایت کی تھی۔

       الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی تھی۔
      الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی تھی۔

      منسوخ ہوئی تھی اسمبلی کی رکنیت

      اس سے قبل الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی تھی۔ عبداللہ اعظم رامپور کی سوار سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ عدالت نے الیکشن کے دوران دیئے گئے ان کے حلف نامہ میں عمر کو غلط پایا ہے۔ اس معاملے میں سال 2017 میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر نواب کاظم علی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

      نیوز ایجنسی یواین آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: