رامپور: اعظم خان فیملی کی مشکلات کم ہوتی ہوئی نہیں نظر آ رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر کو پیر کے روز شترو جائیداد معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملی، لیکن اب ان کے بیٹے اور سماجوادی پارٹی عبداللہ اعظم اور ان کی بیوی تزئین فاطمہ کے خلاف عدالت سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوگیا ہے۔ دو پیدائش سرٹیفکیٹ (برتھ سرٹیفکیٹ) معاملے میں کئی تاریخوں پر نہ پہنچنے کے سبب عدالت نے یہ وارنٹ جاری کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، اس معاملے کے گواہ سینٹ پالس اسکول کے پرنسپل منگل کو رامپور ضلع کورٹ پہنچے تھے، لیکن عبداللہ اعظم کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے جرح نہیں ہوسکی۔ عبداللہ اعظم کے وکیل نے اپنے موکل کی حاضری معافی کے لئے درخواست دی تھی، لیکن عدالت نے اسے نامنظور کرتے ہوئے عبداللہ اعظم اور ان کی ماں تزئین فاطمہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا۔ عدالت کی ناراضگی اس بات کو لے کر تھی کہ عبداللہ اعظم اور ان کی ماں گزشتہ کئی تاریخ سے عدالت نہیں پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔اعظم خان کو ملی ضمانت، لیکن جیل میں ہی رہیں گے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈرواضح رہے کہ بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے عبداللہ اعظم کے پاس الگ الگ یوم پیدائش کے دو برتھ سرٹیفکیٹ، دو پاسپورٹ اور دو پین کارڈ بنانے کے معاملے میں تین الگ الگ مقدمے دج کرائے تھے۔ ان معاملوں میں عبداللہ اعظم کے علاوہ ان کے والد اعظم خان اور ماں تزئین فاطمہ کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔
اس معاملے میں عبداللہ اعظم کو تب اپنی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ وہیں، ان کے ساتھ ان کی ماں کو 10 ماہ تک جیل میں رہنا پڑا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے دسمبر 2020 میں ضمانت دی تھی، جس کے بعد سیتا پور جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ ان کے والد اعظم خان بھی 26 ماہ سے اسی جیل میں بند ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔