உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rampur Byelection Results: اعظم خان کے گڑھ میں کھلا کمل، بی جے پی کے گھنشیام لودھی جیتے

    Rampur Byelection Results: اعظم خان کے گڑھ میں کھلا کمل، بی جے پی کے گھنشیام لودھی جیتے

    Rampur Byelection Results: اعظم خان کے گڑھ میں کھلا کمل، بی جے پی کے گھنشیام لودھی جیتے

    Rampur Byelection Results: بی جے پی امیدوار گھنشیام لودھی نے سماج وادی پارٹی کے عاصم رضا کو 42 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ 2014 کے بعد بی جے پی نے ایک بار پھر رام پور لوک سبھا سیٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔

    • Share this:
      رام پور: رام پور لوک سبھا ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی اور ایم ایل اے اعظم خان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی نے اعظم خان کے مضبوط قلعہ کو توڑ کر بڑی جیت درج کی ہے۔ بی جے پی امیدوار گھنشیام لودھی نے سماج وادی پارٹی کے عاصم رضا کو 42 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ 2014 کے بعد بی جے پی نے ایک بار پھر رام پور لوک سبھا سیٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ 2019 میں رام پور کے لوگوں نے ایس پی کے اعظم خان کو اس سیٹ کے لئے ایم پی کے طور پر بھیجا تھا ۔ لیکن ایم ایل اے بننے کے بعد انہوں نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ 23 جون کو ہوئی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پی ایف (Provident Fund) کیسے نکالا جائے؟ کونسا ہے آسان طریقہ اور کیا ہے اس کے قواعد؟


      رامپو لوک سبھا ضمنی انتخاب میں اعظم خان کی ساکھ سماج وادی پارٹی سے زیادہ داو پر لگی تھی۔ کہا جا رہا تھا کہ عاصم رضا صرف ایک چہرہ ہیں، دراصل اعظم خان الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ اعظم خان نے خود انتخابی مہم کی کمان سنبھالی تھی۔ ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو بھی انتخابی مہم میں نہیں آئے تھے ۔ انتخابی مہم کے دوران اعظم خان کو یہ کہتے ہوئے بھی دیکھا گیا کہ رام پور کے لوگ میرے منہ پر کالکھ مت پوت دینا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: G7 Summit کیلئے جرمنی پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی ، کیا گیا شاندار استقبال


      رام پور میں بی جے پی کی جیت کے کئی معنی نکالے جا رہے ہیں ۔ بی جے پی کے ترجمان ہریش سریواستو نے کہا کہ یہ جیت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ بی جے پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی تمام 80 سیٹیں جیتنے والی ہے۔ دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے ترجمان بھون جوشی نے ہار کا الزام بی ایس پی پر لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ بی ایس پی، بی جے پی کی بی ٹیم ہے اور اسے این ڈی اے کا حصہ بننا چاہئے۔

      آپ کو بتا دیں کہ بی ایس پی نے رام پور میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: