Rampur News: کیا ٹل جائے گی شبنم کی پھانسی؟ اب جیل سپرنٹنڈنٹ کو دی گئی رحم کی درخواست
Rampur News: امروہہ میں اپنی ہی فیملی کے 7 اراکین کا بے رحم سے قتل کرنے والی شبنم (Shabnam) نے ایک بار پھر رحم کی درخواست کی گہار لگائی ہے۔ شبنم کے دو وکیل جمعرات کو رام پور ضلع جیل (Rampur District Jail) پہنچے۔ یہاں انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو رحم کی اپیل (Mercy Petition) کے لئے درخواست دی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 19, 2021 05:05 PM IST

کیا ٹل جائے گی شبنم کی پھانسی؟ اب جیل سپرنٹنڈنٹ کو دی گئی رحم کی درخواست
رام پور: اترپردیش کے امروہہ میں اپنی ہی فیملی کے 7 اراکین کا بے رحم سے قتل کرنے والی شبنم (Shabnam) نے ایک بار پھر رحم کی درخواست کی گہار لگائی ہے۔ شبنم کے دو وکیل جمعرات کو رام پور ضلع جیل (Rampur District Jail) پہنچے۔ یہاں انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو رحم کی اپیل (Mercy Petition) کے لئے درخواست دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جیل سپرنٹنڈنٹ اب ریاست کی گورنر کو رحم کی اپیل والی عرضی بھیجیں گے۔ واضح رہے کہ شبنم کی پہلی رحم کی درخواست صدر جمہوریہ مسترد کرچکے ہیں۔ اب گورنر کو شبنم کے وکیل پھر درخواست بھیج رہے ہیں۔ شبنم کی پھانسی کی سزا کو سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔
دوسری طرف، متھرا جیل میں شبنم کو پھانسی دینے کی تیاری چل رہی ہے۔ پون جلاد بھی دو بار متھرا جیل کے خاتون پھانسی مرکز کا معائنہ کرچکا ہے۔ معاملے میں متھرا جیل انتظامیہ کو بس اب شبنم کے ڈیتھ وارنٹ کا انتظار ہے۔
بیٹا بھی کرچکا ہے معافی کا مطالبہ
اس سے قبل شبنم کے بیٹے محمد تاج نے بھی اپنی ماں کے لئے معافی کی گہار لگا چکا ہے۔ شبنم کے 12 سال کے بیٹے تاج نے کہا ہے کہ راشٹرپتی چچا جی، میری ماں کو معاف کردو۔ غور طلب ہے کہ 14 اپریل 2008 کی رات جب شبنم نے اپنے عاشق سلیم کے ساتھ مل کر اپنی فیملی کے 7 لوگوں کا قتل کردیا تھا، اس وقت وہ دو ماہ کی حاملہ تھی۔
آزادی کے بعد سے اب تک کسی بھی خاتون کو پھانسی کی سزا نہیں
