உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Election Results 2022: رامپور سے اعظم خان اور سوار سیٹ سے بیٹے عبداللہ اعظم جیتے

    یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے 403 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اسی ضمن میں رامپور کی سیٹ سے جیل میں بند اعظم خان (Rampur News) اور رامپورکی سوار اسمبلی سیٹ سے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم (Abdullah Azam khan) اپنی سیٹ سے الیکشن جیتے گئے ہیں۔

    • Share this:
      رامپور: یوپی الیکشن کے لئے 403 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اسی ضمن میں رامپور (Rampur News) کی سیٹ سے جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان اور سوار اسمبلی سے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم (Abdullah Azam khan) اپنی اپنی سیٹ سے الیکشن جیتے گئے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے امیدوار اور اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کا مقابلہ بی ایس پی کے شنکر لال اور اپنا دل (سونے لال) کے حیدر علی عرف حمزہ میاں سے تھا۔ عبداللہ اعظم نے سال 2017 میں بھی 53 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔

      واضح رہے کہ عبداللہ اعظم اترپردیش کی 17 ویں اسمبلی کے رکن ہیں۔ انہوں نے اترپردیش کے رامپور ضلع کے سوار انتخابی حلقے کی نمائندگی کی اور سماجوادی پارٹی کے رکن ہیں۔ وہ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے بیٹے ہیں۔

      رامپور کی سوار سیٹ پر سماجوادی پارٹی کا دبدبہ
      رامپور کی سوار سیٹ پر سماجوادی پارٹی کا دبدبہ

      ان کی پیدائش یکم جنوری 1993 کو ہوئی۔ انہوں نے 2015 میں یوپی تکنیکی یونیورسٹی سے ٹیکنالوجی میں گریجویشن کیا اور بعد میں گالگوٹیاس یونیورسٹی سے ماسٹر آف ٹیکنا لوجی کیا۔ وہ 2017 میں ایم ایل اے بنے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      یوپی 2024میں ہندوستان کوطاقتوربنانےکیلئےمودی-یوگی ڈبل انجن کو دےگا ایندھن

      عبداللہ اعظم رامپور ضلع کے سوار انتخابی حلقے کی نمائندگی کی اور سماجوادی پارٹی کے رکن ہیں۔ 16 دسمبر 2019 کو الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ انتخابی حلف نامے میں غلط جانکاری دینے کی بات سامنے آنے کے سبب انہیں رکن اسمبلی کے طور پر نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم پھر انتخابی میدان میں ہیں۔ دو پیدائشی سرٹیفکیٹ (برتھ سرٹیفکیٹ) اور دو پین کارڈ سے متعلق معاملے میں جانچ کے بعد ان کی رکنیت بھی چلی گئی تھی۔ دو سال جیل میں رہنے کے بعد انہیں 15 جنوری 2022 کو رہائی ملی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: