اپنا ضلع منتخب کریں۔

    UP Assembly Election 2022: رامپور میں اکھلیش یادو کے سامنے عبداللہ اعظم کیوں بولے- پھر کوئی دوسرا اعظم خان نہیں آئے گا

    یوپی اسمبلی انتخابات کے دوران جمعہ کو سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے رامپور میں ایک انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔ اس دوران اسٹیج پر ان کے ساتھ جیل میں بند پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم بھی موجود تھے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان اور حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن آپ کے غرور کا ہے۔ اگر یہ ٹوٹا تو یہاں پھر کوئی دوسرا اعظم خان نہیں آئے گا۔

    • Share this:
      رامپور: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے پہلے مرحلے کے لئے 10 فروری کو ووٹنگ ہوئی۔ ریاست کی سبھی اہم سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طریقے سے اس کا تجزیہ کر رہی ہیں۔ اس درمیان، سیاسی جماعتیں دوسرے مرحلے کے الیکشن کو لے کر بھی زوروشور سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دوسرے مرحلے کے لئے ہفتہ کے روزانتخابی مہم ختم ہوجائے گی۔ اس سے قبل جمعہ کو سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے رامپور میں ایک انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔ اس دوران اسٹیج پر ان کے ساتھ جیل میں بند پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم بھی موجود تھے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان اور حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن آپ کے غرور کا ہے۔ اگر یہ ٹوٹا تو یہاں پھر کوئی دوسرا اعظم خان نہیں آئے گا۔ عبداللہ اعظم نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ وہ یہ مان کر چل رہے ہیں کہ رامپور کا الیکشن آج (جمعہ 11 فروری 2022) کو ہی ختم ہوگیا۔

      رامپور میں انتخابی اسٹیج سے اکھلیش یادو نے کہا کہ ویسے تو اسمبلی انتخابات 2022 کے نتائج 10 مارچ کو آنے ہیں، لیکن پہلے مرحلے کے نتائج نے دکھا دیا ہے کہ نتائج کیا آنے والا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ کسانوں اور تاجروں نےبی جے پی کی کھاٹ کھڑی کردی ہے۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا، ’اعظم (خان) صاحب آج آپ کے سامنے نہیں ہیں، جو چھوٹی سوچ کے ہوتے ہیں، وہ ایسے ہی مقدمے لگاتے ہیں۔ کوئی کارکن نہیں بچا، جس پر کیس نہ ہوا ہو۔ کبھی کبھی تو لگتا تھا کہ ساری پولیس ہی رامپور آگئی ہے۔ یہ بدعنوان افسران کسی کے نہیں ہوتے ہیں۔ ابھی ادھر منہ کئے ہیں‘۔

       اکھلیش یادو نے اس دوران بی جے پی پر زبردست حملہ بولا۔ سماجوادی سربراہ نے کہا، ’بی جے پی کے چھوٹے لیڈر چھوٹا اور بڑے لیڈر بڑا جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو سب سے بڑا لیڈر ہے، وہ سب سے بڑا جھوٹ بولتا ہے۔

      بی جے پی پر حملہ

      اکھلیش یادو نے اس دوران بی جے پی پر زبردست حملہ بولا۔ سماجوادی سربراہ نے کہا، ’بی جے پی کے چھوٹے لیڈر چھوٹا اور بڑے لیڈر بڑا جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو سب سے بڑا لیڈر ہے، وہ سب سے بڑا جھوٹ بولتا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا، ’آپ نے دیکھا ہوگا کہ ان کو پیدل پیدل چلنا پڑا تھا۔ وہ اتنا غصہ ہوئے کہ اپنے وزیر اعلیٰ کو اسٹول پر بٹھا دیا، لیکن اب یہ جانے والے ہیں۔ یہ اعظم خان صاحب کی یونیورسٹی کھولنے کی سوچ کے خلاف ہیں۔ لوگ پڑھ لکھ جائیں گے تو بی جے پی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے‘۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کو سبھی جگہ سے بھگایا جا رہا ہے۔ جب میں آیا تو بہت پولیس تھی، لیکن پولیس تھک گئی اور چلی گئی۔ انہوں نے اپنا وعدہ دوہراتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ مفت بجلی ہوگی، کسانوں کے لئے سنچائی مفت کردیں گے اور 18,000 روپئے سالانہ ماوں اور بہنوں کو دیا جائے گا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: