رمضان کی مشہورحیدرآبادی حلیم کی آندھرا پردیش میں بھی دھوم

حیدرآباد کی اس لذیذ حلیم کا مزہ آندھراپردیش میں دریائے گوداوری کے مشرقی کنارے پر آباد شہرراجہ مہیندراورم میں بھی شہری لے رہے ہیں۔

May 25, 2019 11:38 PM IST | Updated on: May 25, 2019 11:38 PM IST
رمضان کی مشہورحیدرآبادی حلیم کی آندھرا پردیش میں بھی دھوم

حیدرآباد کی مشہور رمضان حلیم کے ذائقہ کا مزہ اب آندھرا پردیش میں بھی لیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: ماہ رمضان میں حیدرآباد کی شان حلیم اب صرف شہرتک ہی محدود نہیں رہی بلکہ پڑوسی ریاست میں بھی اس کی خوشبو اورلذت محسوس کی جانے لگی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب حیدرآباد کی اس لذیذ حلیم کا مزہ آندھراپردیش میں دریائے گوداوری کے مشرقی کنارے پر آباد شہرراجہ مہیندراورم میں بھی شہری لے رہے ہیں۔

اس ماہ کےدوران لوگ اس کی طرف کافی راغب ہورہے ہیں۔ حلیم شہر میں اب ایک ماہ تک دستیاب کروائی گئی ہے کیونکہ لوگ اس کےمزہ سے کافی آشنا ہوگئے ہیں اوراس کوبے حد پسند کیا جارہا ہے۔ اب تک یہ مغلائی ڈش صر ف حیدرآباد تک ہی محدود تھی تاہم اب رمضان میں اس کا مزہ راجہ مہیندراورم میں بھی لیاجارہا ہے، جس کی تیاری کےلئے مقامی تاجروں کی جانب سے شہرحیدرآباد کےحلیم کے ماہرین کوراجہ مہیندراورم مدعو کیاجارہا ہے۔

Loading...

یہ 60 ماہرین ایک ماہ تک راجہ مہیندراورم میں ہی قیام کرتےہوئے نہ صرف حلیم کی تیاری کر رہے ہیں بلکہ اس کی سمت لوگوں کوراغب کرنے کا ذریعہ بھی بن رہے ہیں۔ اس شہرمیں عصرکے بعد سے ہی حیدرآبادی حلیم دستیاب کروائی جارہی ہے، جسے تمام طبقات کےلوگ کافی پسند کررہے ہیں۔ اس رمضان میں شہرکےآزاد چوک کے قریب حلیم کی 12عارضی دکانات لگائی گئی ہیں۔

ان دکانات میں شہرکےتقریباً 250 نوجوانوں کوروزگارحاصل ہورہا ہے۔ کاکناڈا شہرسے تاجر، تجارت کےلئے راجہ مہیندراورم آتے ہیں۔ ساتھ ہی یہاں کے مقامی افراد بھی حلیم کافی شوق سےکھارہے ہیں۔ ان دکانات پرلوگوں کا ہجوم نظرآرہا ہے، جن کو یہ حلیم ایک انوکھی چیزلگ رہی ہے اور لوگ اس کو کافی پسند بھی کر رہے ہیں۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com