உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہنگیا مسلمانوں کےلئےجمعیۃ علماء ہند کی جانب سے رمضا ن کٹس تقسیم

    روہنگیا مسلمانوں کےلئے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے رمضا ن کٹس تقسیم کیا گیا۔

    روہنگیا مسلمانوں کےلئے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے رمضا ن کٹس تقسیم کیا گیا۔

    رمضان المبارک کے موقع پرضرورت کے پیش نظرمولانا محمود مدنی کی ہدایت پریہ کٹ تقسیم کی گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی اورمتھرا میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کے درمیان جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے رمضان کٹس تقسیم کی گئیں۔ یہ سب کچھ جمعیۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پراتوارکو متھرا میں اور سوموار شام کالندی کنج نزد اوکھلا دہلی میں عمل آیا۔

      واضح ہوکہ مولانا محمود مدنی وہ شخصیت ہیں جنھوں نے ہندستان کے مسلمانوں کی طرف سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ ان کی قیادت میں جمعیۃ کا ایک وفد کا کس بازاربنگلہ دیش بھی گیا تھا، جہاں جمعیۃ نے مقامی تنظیموں کے ساتھ مل کر10 لاکھ سے زائد پناہ گزیں روہنگیا قوم کے درمیان بازآبادکاری کا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ دہلی واطراف میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کی صورت حال، ان کی زندگی کا معیارانتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ جمعیۃ علماء ہند موقع بموقع ان کی مدد کرتی ہے اوران کی ضرورتوں پرکھڑی ہوتی ہے۔

      رمضان المبارک کے موقع پراسی ضرورت کودیکھتے ہوئےسردست کٹس تقسیم کی گئیں۔ متھرا میں کٹس تقسیم کرنے والے وفد میں جمعیۃ علماء متھرا کےعہدیداران اورمفتی محمد ذاکرقاسمی آرگنائزرجمعیۃ علماء ہند اوردہلی میں مرکزسے مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا غیورقاسمی اورریاستی جمعیۃ سے مولانا اسلام الدین قاسمی اورقاری عبدالسمیع وغیرہ شریک تھے۔
      First published: