ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

Ramzan 2021: رمضان المبارک کے آغازپرحیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار کا اہم پیغام، ان پانچ چیزوں کا رکھیں خاص خیال

Ramzan 2021: رمضان المبارک سے متعلق حیدرآباد کے سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار (City Police Commissioner Anjani Kumar) نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ سبھی کو رمضان مبارک! سبھی اپنا خاص خیال رکھیں‘۔

  • Share this:
Ramzan 2021: رمضان المبارک کے آغازپرحیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار کا اہم پیغام، ان پانچ چیزوں کا رکھیں خاص خیال
حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجی کمار نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے حیدرآباد کے سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار (City Police Commissioner Anjani Kumar) نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’اپنے گھر والوں اور اپنے شہر حیدرآباد سے پیار کریں‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارے حیدرآباد کے دوستوں، بزرگوں اور چھوٹے بچوں! سب سے پہلے تو آپ سب کو حیدرآباد سٹی پولیس کی طرف سے رمضان کی بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔


کورونا سے جنگ:


’رمضان کا مہینہ بہت خوشی اور بہت نیکی کا مہینہ ہے اور اس خوشی کے موقع پر آپ سے کچھ اپیل ہے۔ کچھ اہم چیزیں ہیں، جو میں آپ کے سامنے شیئر کرنا ضروری سمجھتا ہوں‘۔



’دوستو پچھلے ایک برس سے ہم لوگ کورونا سے جنگ لڑ رہیں ہیں۔ ادھر پچھلے ایک مہینے سے کورونا کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں بہت لوگوں نے لاپرواہی کی جس کے نتیجے میں کورونا کا نمبر اوپر چلا گیا‘۔
پانچ اہم باتوں کا خاص خیال رکھیں:
سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار (City Police Commissioner Anjani Kumar) نے اپنے پیغام میں پانچ اہم باتوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر آپ ماسک پہنتے ہیں۔ دوسری بات ہر دو گھنٹوں میں صابن سے ہاتھ دھوتے ہیں۔ تیسری بات عوامی مقامات پر دو گز کی دوری برتتے ہیں۔ چوتھی بات جب کبھی بھی آپ کو چھنک آئے تو دستی یا اپنی کہنی کے درمیان چھنکیں۔ پانچویں بات اگر آپ کمرے میں ہیں تو ہمیشہ دروازہ اور کھڑکیاں کھلے رکھیں۔ جس سے تازی ہوا اندر آتی رہے گی‘۔

انھوں نے کہا کہ ’اگر آپ ان پانچ چیزوں کی عادت ڈالیں گے تو کسی بھی طرح کی لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ آپ کے پاس کورونا بالکل نہیں آئے گا۔ کورونا آپ سے اور آپ کے بچوں سے دور رہے گا‘۔

’’نمازیں گھر میں ادا کریں‘‘

’رمضان کے مہینے میں کوشش کریں کہ گھر پر ہی نمازیں ادا کریں۔ گلے نہ ملیں تو بہتر ہے۔ ہاتھ نہ ملائیں تو بہتر ہے۔ ان سب چیزوں کا ذہن میں خیال رکھیں گے تو آپ کے لیے، ہم سب کے لیے اور شہر حیدرآباد کے لیے بہتر ہوگا۔ شکریہ بے حد شکریہ‘۔

واضح رہے کہ 13 اپریل 2021 کو سعودی عرب سمیت خلیج کے دیگر ممالک میں رمضان المبارک شروع ہوچکا ہے۔ وہیں ہندوستان مییں 13 اپریل کی رات رمضان المباک کا چاند نظر آنے کی امید ہے۔ اس کے بعد اگلے دن یعنی 14 اپریل 2021 سے رمضان المبارک (1442 ہجری) شروع ہوسکتا ہے۔
نیوز 18 اردو کے سبھی قارئین و ناظرین کو پیشگی رمضان کی مبادرکباد!
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 13, 2021 01:15 PM IST