میرٹھ : رمضان کی رونقیں قابل دید ۔ رات میں سجنے والے بازاروں میں نور ہی نور
مسلم آبادی کی اکثریت والے شہر کے پرانے علاقے شاہ پیر گیٹ ، گھنٹہ گھر ، ذاکر نگر ، سہراب گیٹ اور اسلام آباد میں ماہ رمضان کی رونقیں قابل دید ہوتی ہیں . روزےداروں اور نمازیوں کی آمد سے جہاں شہر کی مساجد گلزار نظر آتی ہیں
مسلم آبادی کی اکثریت والے شہر کے پرانے علاقے شاہ پیر گیٹ ، گھنٹہ گھر ، ذاکر نگر ، سہراب گیٹ اور اسلام آباد میں ماہ رمضان کی رونقیں قابل دید ہوتی ہیں . روزےداروں اور نمازیوں کی آمد سے جہاں شہر کی مساجد گلزار نظر آتی ہیں
اترپردیش کا تاریخی شہر میرٹھ اپنی گنگا جمنی تہذیب اور ثقافت کے لئے بھی مشہور ہے . تہواروں کے موقع پر یہاں لوگوں میں ایک عجیب سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور شہر کا ماحول اور تصویر بدلی بدلی سی نظر آتی ہے . مسلم آبادی کی اکثریت والے شہر کے پرانے علاقے شاہ پیر گیٹ ، گھنٹہ گھر ، ذاکر نگر ، سہراب گیٹ اور اسلام آباد میں ماہ رمضان کی رونقیں قابل دید ہوتی ہیں . روزےداروں اور نمازیوں کی آمد سے جہاں شہر کی مساجد گلزار نظر آتی ہیں وہیں ماہ رمضان میں یہاں سجنے والے رات کے بازار کی رونق بھی دیکھتے بنتی ہیں
سحراور افطار کے خاص طور پر سجنے والے ان بازاروں میں روزےداروں اور خریداروں کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے دکاندار بھی اپنی دکانوں اور ہوٹلوں میں خاص اہتمام کرتے ہیں اور رات کے اس بازار کا سلسلہ وقت سحر تک جاری رہتا ہے
یہ ماہ رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کا نتیجہ ہے کہ عام دنوں میں رات کے وقت سنسان رہنے والی سڑکیں اور بازار ماہ رمضان میں گلزار رہتے ہیں اور یہ رونقیں چاند رات تک یوں ہی برقرار رہتی ہیں
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔