உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رمضان المبارک اسپیشل عکس رسوئی : کیسے بنائیں کشمیری مرغ ٹکا ۔ دیکھیں ویڈیو

    کشمیری مرغ ٹکا بنانے کا طریقہ

    کشمیری مرغ ٹکا بنانے کا طریقہ

    کشمیری مرغ ٹکا بنانے کا طریقہ

    • Share this:
      رمضان المبارک کے موقع پر نیوز18 اردو پروگرام عکس رسوئی کے ذریعہ آپ منفرد ریسپیزسے واقف کروارہاہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کے کشمیری مرغ ٹکا کیسے بنایاجاتاہے اوراس کے لیے ہمیں کن کن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے۔عکس رسوئی پروگرام میں مہشورشیف آپ کواسے بنانے کا طریقہ بتا ئیں گے۔ کشمیری مرغ ٹکا بنانے کے لیے ضروری اشیاء کی تفصیل یہاں ویڈیو کے نیچے دی گئی ہے آپ نوٹ کرلیں ۔
      کشمیری مرغ ٹکا بنانے کا طریقہ : سب سے پہلے ایک بول لیں ۔ اس میں کچاانڈا، ہری مرچ کا پیسٹ،کیرم،چھوٹی الائچی کا پاؤڈر،سفید مرچ کا پاؤڈر،گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر،میدا، نمک، دہی،سرکا،ویجیٹبل آئیل،کاجو کا پیسٹ،ادرک اورلائسن کا پیسٹ ڈال کرمکس کریں۔ پھرچکن کے پیسیز ڈال کرمکس کریں۔ پھر تھوڑی دیر فریج میں رکھ دیں ۔ پھرایک پین لیں ۔ اس میں مکھن ڈال کر ملیڈ کریں ۔ پھراوین کی ٹیرے لیں۔اورچکن کے پیسیز کواسٹیورڈ میں لگاکراوین کی ٹیرے میں رکھ دیں۔ پھراس پرملیڈ کیاہوا مکھن لگائیں اور اوین میں رکھ دیں ۔ جب اچھی طرح پک جائیں ۔ ٹیکے کوپلیٹ میں نکال کردسترخوان کی زینت بنائیں ۔۔
      کشمیری مرغ ٹکا بنانے کے لیے درکاراجزاء

      بون لیس چکن
      ہری مرچ کا پیسٹ
      کیرم
      انڈا
      مکھن
      کاجو کا پیسٹ
      سفید مرچ کا پاؤڈر
      چھوٹی الائچی کا پاؤڈر
      ادرک اورلہسن کا پیسٹ
      گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر
      دہی
      سرکا
      نمک
      میدا
      ویجیٹبل آئل
      First published: