உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رمضان اسپیشل ڈش: آج ہم لیکر آئے ہیں سب کی من پسند لذیذ حیدر آبادی بریانی: بنانے کا طریقہ جانیں

    رمضان اسپیشل ڈش: آجپیش ہے لذیذ حیدر آبادی بریانی

    رمضان اسپیشل ڈش: آجپیش ہے لذیذ حیدر آبادی بریانی

    حیدر آباد دکن کے کھانے اپنے خاص مصالحوں اور منفرد طریقے سے پکانے کے باعث مختلف اور مزیدار ذائقوں کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ کھانے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

    • Share this:


     حیدر آباد دکن کے کھانے اپنے خاص مصالحوں اور منفرد طریقے سے پکانے کے طریقے سے مختلف اور مزیدار ذائقوں کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ کھانے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

    بریانی ہم سب کی سب سے من پسند ڈش ہے۔اس کی خوشبوتو ہماری بھوک میں اضافہ کردیتی ہے۔جب بریانی حیدرآبادی ہو تو بھرے پیٹ پر بھی کھائے بغیر من نہیں مانتا ہے۔تو آئیے رمضان اسپیشل ڈش میں ہم آپ کو گھر میں حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔

    اجزا





    گوشت چکن یا مٹن : 1 کلو

    چاول، آدھا گھنٹہ پہلے بھگو دیں: 1 کلو

    پیاز، کٹی ہوئی: 1 کلو

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    ٹماٹر: 1 پاؤ

    ادرک، پسا ہوا: 2 کھانے کے چمچ

    تیل: 2 کپ

    ثابت گرم مصالحہ: حسب ضرورت

    زعفران: 2 کھانے کے چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ: 2 کھانے کے چمچ

    پسا ہوا گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    آلو: حسب پسند

    لہسن: 2 کھانے کے چمچ

    گھی: آدھا کپ

    بنانے کی ترکیب


    سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح سے دھولیں ،پھر گوشت میں ادرک لہسن لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ایک گھنٹہ کے بعد گرم مصالحہ ڈال کر ابال لیں۔اب تیل گرم کر کے پیاز کو سنہری کریں اور اس میں ٹماٹر، ہلدی، لال مرچ، پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔گوشت بھون کر ڈالیں اور گریوی بنالیں۔چاول کے پانی میں ثابت گرم مصالحہ (دار چینی، کالی مرچ، کالا زیرہ، لونگ) اور نمک ڈالیں۔اب چاول کو پانی میں ابالیں اور ابال کر پانی نکال لیں۔

    اب دیگچی میں پہلے جو گوشت کا قورمہ تیار کیا تھا اس میں تھوڑا تیل ڈالیں۔ٹماٹر کے سلائس رکھیں اور چاول کی تہہ لگائیں اور پھر قورمہ ڈالیں۔اوپر سے پھر چاول کی تہہ لگائیں، اسی طرح چاول اور قورمہ ڈال کر آخری تہہ چاول کی لگا کر دم پر رکھیں۔چاولوں کے اوپر زعفران ملا دودھ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔آپ کی حیدرآبادی لذیذ بریانی بن کر تیار ہے ۔اب گرم گرم پیش کریں۔
    Published by:sana Naeem
    First published: