ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈکی ہیمنت حکومت میں حفیظ الحسن بنائےگئے وزیر، گورنر نے دلایا حلف

جھارکھنڈ کی گورنر دروپدی مرمو نے جمعہ کو مرحوم حاجی حسین انصاری کے بیٹے حفیظ الحسن کو کابینہ وزیر کے طورپر عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

  • Share this:
جھارکھنڈکی ہیمنت حکومت میں حفیظ الحسن بنائےگئے وزیر، گورنر نے دلایا حلف
جھارکھنڈکی ہیمنت حکومت میں حفیظ الحسن بنائے گئے وزیر

رانچی: جھارکھنڈ کی گورنر دروپدی مرمو نے جمعہ کو مرحوم حاجی حسین انصاری کے بیٹے حفیظ الحسن کو کابینہ وزیر کے طورپر عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ دروپدی مرمو نے یہاں گورنر ہاﺅ س کے برسا منڈ میں ایک سادہ قریب میں بغیر رکن اسمبلی بنے حفیظ الحسن کو کابینہ وزیر کے طورپر عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔


حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے صدر اور راجیہ سبھا رکن شیبو سورین، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اور وزیر مالیات ڈاکٹر رامیش اراﺅں، دیہی ترقیات کے وزیر عالمگیر عالم سمیت کئی وزراء اور اراکین اسمبلی اور حفیظ الحسن کے حامی موجود تھے۔ وزیر کے طور پر حلف لینے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات چیت میں  حفیظ الحسن نے بتایا کہ اپنے والد حاجی حسین انصاری کے بقیہ کاموں کو پورا کرنا ان کی ترجیحات ہوں گی۔ حفیظ الحسن نے بتایاکہ ان کے والد کا یہ خواب تھا کہ مدھو پور کو بھی ضلع کا درجہ ملے، اس سمت میں وہ کوشش کریں گے۔




جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کابینہ میں حفیظ الحسن کو وزارت سونپ کر یہ واضح کردیا ہے کہ وہ ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کابینہ میں حفیظ الحسن کو وزارت سونپ کر یہ واضح کردیا ہے کہ وہ ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کابینہ میں دسویں وزیر کے طور پر حلف لینے والے حفیظ الحسن ابھی رکن اسمبلی نہیں لیکن ان کے والد اور سابق وزیر حاجی حسین انصاری کے انتقال سے مدھو پور اسمبلی سیٹ میں جلد ہی ضمنی انتخاب ہونا ہے اور انہیں وزیر بنائے جانے کے فیصلے کے بعد یہ صاف ہو گیا ہے کہ آئندہ مدھو پور اسمبلی سیٹ کیلئے ہونے والے ضمنی انتخاب میں انہیں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی جانب سے پارٹی امیدوار بنایاجائے گا۔





وزیر کے عہدہ کے طور پر حلف لینے کے بعد چھ ماہ کے اندر اسمبلی کا رکن بننا آئینی فریضہ ہے ۔ ابھی مدھو پور اسمبلی ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے لیکن کسی بھی وقت الیکشن کمیشن کے ذریعہ ضمنی انتخاب کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی علاقے میں مثالی ضابطہ ¿ اخلاق نافذ ہوجائے گا۔


وزیراعلیٰ سمیت 12 وزرا کی ہوسکتی ہے کابینہ


جھارکھنڈ میں وزیر اعلیٰ سمیت بیشتر 12 وزرا کابینہ میں ہوسکتے ہیں۔ حفیظ الحسن کے وزیر بننے کے بعد کابینہ میں وزیر اعلیٰ سمیت 11 وزیر ہو چکے ہیں۔ حالانکہ ابھی بھی ایک عہدہ خالی ہے۔ اس عہدے کے لئے کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ میں اندرونی رسہ کشی چل رہی ہے۔ جے ایم ایم کی طرف سے بسنت سورین کو وزیر بنانے کی قواعد جاری ہے۔



 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 05, 2021 06:50 PM IST