رانچی: جھارکھنڈ کے سیاسی گلیارے سے اس وقت بڑی خبر آرہی ہے، جہاں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ایوان میں فلور ٹسٹ جیت لیا ہے۔ جھارکھنڈ اسمبلی میں فلور ٹسٹ سے متعلق ہوئی ووٹنگ میں ہیمنت سورین کے حق میں 48 اور اپوزیشن کے حق میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ دراصل، فلور ٹسٹ کے لئے ووٹنگ کی شروعات ہوتے ہی بی جے پی اراکین اسمبلی ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔
وہیں اس سے پہلے ایوان میں اسمبلی اسپیکر کی ہدایت کے بعد فلورٹسٹ کی تحریک پیش کی گئی۔ ایوان میں فلور ٹسٹ سے متعلق چرچا بھی کی گئی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ بی جے پی صرف اقتدار چاہتی ہے، بی جے پی کو ترقی سے مطلب نہیں ہے۔ ایوان میں اپنے خطاب کے دوران ہیمنت سورین نے بی جے پی پر کئی الزام لگایا۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ بی جے پی خرید وفروخت کرتی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔Arshdeep Singh سے متعلق ان کے اہل خانہ فکر مند، وزیر کھیل نے کی ماں سے باتیہ بھی پڑھیں۔Asia Cup 2022: پاکستان سے شکست کے بعد کیا فائنل کھیل پائے گا ہندوستان، جانیں سپر-4 کے حالاتیہ بھی پڑھیں۔راشد خان اور گناتھلکا کے درمیان ہوا جھگڑا، افغان گیند باز نے کچھ اس طرح توڑا سری لنکائی اسٹار کا غروراسمبلی میں اسپیکر نے اپوزیشن کو فلور ٹسٹ پر بحث کرنے کے لئے کہا۔ جھارکھنڈ اسمبلی کا خصوصی سیشن پیر کے روز بلایا گیا ہے۔ ایوان کی کارروائی 11.15 بجے شروع ہوئی۔ کارروائی شروع ہوتے ہی ہیمنت حکومت نے ایوان میں فلور ٹسٹ پیش کیا۔
اس کے بعد اسپیکر رویندر ناتھ مہتو نے اقتدار اور اپوزیشن کو بات رکھنے کی اجازت دی، جس کے بعد اپوزیشن کے رکن اسمبلی نیل کنٹھ سنگھ منڈا نے کہا کہ جھارکھنڈ صوبہ کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ہیمنت حکومت کتنی مضبوط ہے۔ کبھی رائے پور، کبھی سرکٹ ہاوس، تو کبھی کھونٹی لت راتو ڈیم۔ ایک ماہ کے لئے دو کروڑ روپئے کے خرچ پر ہوائی جہاز کو کرایہ پر لیا گیا، تو رکن اسمبلی اور وزیر گھومنے جاتے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔